جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پہلی برف میں محبت: متحدہ عرب امارات کے انفلوئنسر کا کشمیر سے لگاؤ سوشل میڈیا پر وائرل

دبئی سے تقریباً چار گھنٹے کا سفر، اور سامنے برفانی جنت ایسی خوبصورتی جو تصور سے باہر ہے، ماشاء اللہ: خالد العامری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-30
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پہلی برف میں محبت: متحدہ عرب امارات کے انفلوئنسر کا کشمیر سے لگاؤ سوشل میڈیا پر وائرل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سری نگر: ڈل جھیل میں شِکارا کی سیر، برف سے ڈھکی پہاڑیاں جو کسی تصویری پوسٹ کارڈ کا منظر پیش کر رہی ہیں، الاؤ کے پاس بیٹھ کر ’سنو باتھ‘ ۔متحدہ عرب امارات میں مقیم سوشل میڈیا انفلوئنسر خالد العامری اعتراف کرتے ہیں کہ برفانی جنت کشمیر نے انہیں مکمل طور پر مسحور کر دیا ہے۔
۴۲ سالہ اسٹینفورڈ گریجویٹ، جن کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تقریباً ایک کروڑ اسی لاکھ فالوورز ہیں، کہتے ہیں کہ وہ دبئی سے تقریباً چار گھنٹے کا سفر طے کر کے کشمیر پہنچے اور برف میں لپٹی وادی کے پُرسکون مناظر دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
کشمیر کے کئی علاقوں، خاص طور پر سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں ’چلۂ کلان‘ کے آخری ایام میں برفباری ہوئی ہے۔ چلۂ کلان سردیوں کا وہ۴۰روزہ سخت دور ہوتا ہے جس میں رات کے درجۂ حرارت اکثر نقطۂ انجماد سے کئی درجے نیچے چلے جاتے ہیں اور برفباری کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔
گزشتہ چار دنوں سے کشمیر میں قیام پذیر خالد العامری نے اپنے سفر کے دوران متعدد ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ڈل جھیل میں پھرن پہنے شِکارا کی سواری بھی شامل ہے۔ ایک اور ویڈیو میں انہیں گلمرگ میں’سنو باتھ‘ لیتے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں حالیہ دنوں میں شدید برفباری کے باعث دن کا درجۂ حرارت بھی نقطۂ انجماد کے قریب رہا ہے۔
انہوں نے فیس بک پر لکھا’’دبئی سے تقریباً چار گھنٹے کا سفر، اور سامنے برفانی جنت ایسی خوبصورتی جو تصور سے باہر ہے، ماشاء اللہ‘‘۔
خالد العامری اس پُرتپاک استقبال سے بھی خاصے متاثر نظر آئے جو انہیں کشمیر میں ملا۔انہوں نے لنکڈ اِن پر ایک پوسٹ میں لکھا،’’کشمیر کی خوبصورتی صرف ان تصویروں یا ویڈیوز تک محدود نہیں جو ہم دیکھتے ہیں۔ یہاں وقت گزارنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ اس کی اصل خوبصورتی صرف مناظر میں نہیں بلکہ اس بات میں ہے کہ یہاں روایات کس طرح روزمرہ زندگی میں سانس لیتی ہیں۔ڈل جھیل کے کنارے پھرن پہننا مجھے ایک ایسی ثقافت کی جھلک دکھا گیا جو عمل، صبر اور فخر کے ساتھ نسل در نسل منتقل ہوتی آئی ہے، چاہے دنیا اس کے ارد گرد کتنی ہی بدل کیوں نہ جائے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے سفر نے انہیں یہ احساس دلایا کہ’’بامعنی مقامات کی پہچان صرف ان کی ظاہری شکل سے نہیں ہوتی بلکہ اس بات سے ہوتی ہے کہ وہ کس طرح جیتے ہیں۔ اور اکثر سب سے اہم باتیں وہ ہوتی ہیں جو کیمرے کی آنکھ سے پوری طرح منتقل نہیں ہو پاتیں‘‘۔
خالد العامری کے مطابق’’کشمیر میں ایک ایسا سکون ہے جو مناظر سے آگے جاتا ہے۔ یہ سکون خاموشی میں، آہستہ رفتار زندگی میں اور اس گنجائش میں ہے جو انسان کو صاف سوچنے کا موقع دیتی ہے۔ ایسے لمحات ہمیں سکھاتے ہیں کہ ترقی ہمیشہ زیادہ کرنے سے نہیں آتی، بلکہ کبھی کبھی پیچھے ہٹ کر خود کو دوبارہ ہم آہنگ کرنے سے بھی حاصل ہوتی ہے‘‘۔
اپنے فالوورز کو ایک لطیف دعوت دیتے ہوئے انہوں نے کہا’’زندگی اور کام دونوں میں، وضاحت اکثر تب ملتی ہے جب ہم خود کو آہستہ چلنے، سننے اور جلدبازی کے بجائے شعوری انداز میں آگے بڑھنے کی اجازت دیتے ہیں‘‘۔
ادھر حکام کا کہنا ہے کہ کشمیر میں سیاحت کا شعبہ، جسے گزشتہ برس پہلگام میں دہشت گردانہ حملے اور بعد ازاں خراب موسمی حالات کے باعث شدید نقصان پہنچا تھا، اب آہستہ آہستہ بحالی کی جانب بڑھ رہا ہے، اور حالات بہتر ہونے کے ساتھ سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
چند روز قبل جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اٹل ڈلو نے کہا تھا کہ حکومت بڑھتی ہوئی سیاحتی آمد اور پائیدار ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سیاحتی حکمتِ عملی کا ازسرِ نو جائزہ لے رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 بڑھتی ڈیجیٹل لت اور ذہنی صحت کے بحران پر تشویش ظاہر

Next Post

’حکومتی اقدامات بے روز گاری کم کررہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
’حکومتی اقدامات بے روز گاری کم کررہے ہیں‘

’حکومتی اقدامات بے روز گاری کم کررہے ہیں‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.