اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سیکاپ کا سابق مینیجنگ ڈائریکٹر موجودہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-30
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سیکاپ کا سابق مینیجنگ ڈائریکٹر موجودہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

جموں: اینٹی کرپشن بیورو جموں نے سیکاپ میں مبینہ غیر قانونی تقرری، ریگولرائزیشن اور ترقی سے متعلق سنگین الزامات کی بنیاد پر سابق اور موجودہ اعلیٰ افسران کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، مقدمہ ان الزامات پر مبنی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ سیکاپ کے اُس وقت کے منیجنگ ڈائریکٹر آر کے رزدان جو اب ریٹائر ہو چکے ہیں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے اور دیگر متعلقہ افراد کے ساتھ ملی بھگت میں کنال چودھری کو غیر قانونی طور پر تقرر اور ترقی دینے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ کنال چودھری اس وقت سیکاپ جموں میں ڈپٹی جنرل منیجر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
اے سی بی کی ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ آر کے رزدان نے بغیر کسی اشتہار، بغیر درخواستیں طلب کیے اور بغیر کسی قانونی تقاضے کے، محض اپنی صوابدید پر کنال چودھری کو۶ ماہ کے لیے ٹیکنیکل اسسٹنٹ کے طور پر عارضی بنیادوں پر تعینات کیا۔ یہ تقرری نہ صرف قوانین کے خلاف تھی بلکہ ’پک اینڈ چوز‘ پالیسی کی بدترین مثال بھی قرار دی گئی ہے۔
تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ صرف چھ ماہ کی عارضی ملازمت کے بعد ہی کنال چودھری کو بغیر کسی پالیسی، منظوری یا اہلیت کی جانچ کے ریگولرائز کردیا گیا، جو کہ سرکاری قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس کے بعد انہیں بغیر اشتہار دیے اور دیگر اہل امیدواروں کی سینیارٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے منیجر کے عہدے پر بھی ترقی دے دی گئی۔
اینٹی کرپشن بیورو کے مطابق، اس پورے عمل میں اس وقت کے ایم ڈی آر کے رزدان اور دیگر ملوث افراد نے اختیارات کا بےجا استعمال کیا، قواعد و ضوابط کو پامال کیا اور ایک مخصوص شخص کو غیر قانونی طریقے سے فائدہ پہنچایا، جس کے نتیجے میں کنال چودھری کو تنخواہ، الاؤنسز اورسینیارٹی کی صورت میں بھاری مالی فائدہ حاصل ہوا۔
اے سی بی نے بتایا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید گرفتاریاں یا قانونی کارروائیاں بھی متوقع ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے لیے نصاب میں ۱۵ فیصد رعایت 

Next Post

بیٹنگ ریٹریٹ کے ساتھ ہی۷۷ ویںیومِ جمہوریہ کی تقریبات کا اختتام 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
بیٹنگ ریٹریٹ کے ساتھ ہی۷۷ ویںیومِ جمہوریہ کی تقریبات کا اختتام 

بیٹنگ ریٹریٹ کے ساتھ ہی۷۷ ویںیومِ جمہوریہ کی تقریبات کا اختتام 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.