بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جھارکھنڈ میں پولیس کی بڑی کارروائی، مغوی کیرو گاندھی بحفاظت برآمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-28
in قومی خبریں
A A
بیٹے نے پیسوں کیلئے دوست کی مدد سے ماں کا قتل کیا:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

رانچی، 27 جنوری (یواین آئی) جھارکھنڈ کے مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے جمشیدپور سے اغوا کیے گئے تاجر کے بیٹے کیرو گاندھی کو پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بحفاظت برآمد کر لیا ہے ۔
پولیس نے یہ کارروائی جھارکھنڈ۔بہار سرحد پر واقع ہزاری باغ ضلع کے برہی علاقے میں انجام دی۔ برآمدگی کے بعد کیرو گاندھی کو بحفاظت ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ اغوا کے بعد مجرم پولیس سے بچنے کے لیے تاجر کے بیٹے کو مسلسل ایک مقام سے دوسرے مقام پر منتقل کر رہے تھے ۔ اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ کیرو گاندھی کو ہزاری باغ کے چوپارن علاقے کے آس پاس بہار کے علاقے سے دوبارہ کسی اور جگہ منتقل کیا جا رہا ہے ۔
اطلاع ملتے ہی جمشیدپور پولیس نے کئی ٹیمیں تشکیل دے کر بیک وقت چھاپے ماری شروع کر دی۔ پولیس کی گھیرابندی دیکھ کر مجرم کیرو گاندھی کو کار میں ہی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ اس کے بعد پولیس نے کیرو کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے لیا۔
جمشیدپور پولیس کا کہنا ہے کہ اس اغوا کے معاملے کے پیچھے بہار کا ایک منظم کڈنیپنگ گینگ ملوث ہے ۔ ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اغوا کار پولیس کی گرفت سے بچنے کے لیے ہر روز اپنا ٹھکانہ تبدیل کر رہے تھے ۔
اس معاملے میں جمشیدپور کے سٹی ایس پی کمار شیواشیش نے آج بتایا کہ تاجر کے بیٹے کیرو گاندھی کو مکمل طور پر محفوظ حالت میں برآمد کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اغوا میں شامل مجرمانہ گینگ کی شناخت کر لی گئی ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ میں مصروف ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی صدر کا پہلا دورہ مغربی بنگال

Next Post

امرتسر میں ہیروئن اور اسلحے کے ساتھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

امرتسر میں ہیروئن اور اسلحے کے ساتھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.