جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یوم جمہوریہ سے قبل کشمیر میں سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا

بخشی اسٹیڈئم اور اس کے گرد و نواح میں کڑا حفاظتی بند و بست 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-23
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
یوم جمہوریہ سے قبل کشمیر میں سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر: وادی کشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات قریب آتے ہی سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ، جب کہ پولیس نے پورے خطے میں گشت، تلاشی اور گاڑیوں کی جانچ کا سلسلہ تیز تر کر دیا ہے تاکہ کسی بھی تخریبی سرگرمی یا شرپسندانہ کوشش کو قبل از وقت ناکام بنایا جا سکے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم،جو وادی میں مرکزی یوم جمہوریہ تقریب کا مقام ہے ، کے اطراف خصوصی سیکورٹی حصار قائم کیا گیا ہے ۔ اسٹیڈیم کی طرف جانے والی اہم شاہراہوں پر کنٹرول پوائنٹس بڑھا دیے گئے ہیں اور جگہ جگہ سیکورٹی رکاوٹیں نصب کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت پر فوری نظر رکھی جا سکے ۔
عہدیداروں کے مطابق تمام اضلاع میں سینئر پولیس افسران براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور زمینی سطح پر سیکورٹی پلان کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ہر سرگرمی پر باریک بینی سے نظر رکھی جا رہی ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ یومِ جمہوریہ کے پیشِ نظر وادی بھر میں سیکورٹی اور چیکنگ کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ قومی تقریب پرامن، محفوظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پاک ماحول میں منعقد ہو سکے ۔
سری نگر سمیت وادی کے تمام بڑے قصبوں میں اسٹریٹجک مقامات پر اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جہاں ہر گزرتی گاڑی اور راہگیر کی باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے ۔ علاوہ ازیں خصوصی موبائل پٹرولنگ دستے بھی فعال کیے گئے ہیں جو اقربا راہیں اور حساس علاقوں میں وقفے وقفے سے گشت کر رہے ہیں۔
رات کے اوقات میں بھی اچانک چیکنگ اور نگرانی کی سرگرمیوں کو بڑھا دیا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے پر بروقت قابو پایا جا سکے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حساس مقامات پر اضافی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ مشکوک حرکات و سکنات پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے ، جبکہ سکیورٹی ایجنسیاں مختلف انٹیلی جنس ان پٹس کی روشنی میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہیں۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص، گاڑی یا سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس کنٹرول روم کو دیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کے معمولاتِ زندگی میں کم سے کم خلل ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، تاہم عوامی تحفظ کے پیش نظر یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔
یوم جمہوریہ قریب آتے ہی وادی کشمیر میں اس طرح کے سخت سیکورٹی انتظامات ہر سال معمول بن چکے ہیں، تاہم اس بار نگرانی مزید بڑھا دی گئی ہے تاکہ جشنِ جمہوریہ کا انعقاد پرامن، محفوظ اور شاندار طریقہ پر کیاجا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالیج کے طلبا کا مسئلہ حل کیاگیا :وزیر اعلیٰ

Next Post

پیرپنجال اور جنوبی کشمیر میں تیز ہوائیں اور بارشیں شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
پیرپنجال اور جنوبی کشمیر میں تیز ہوائیں اور بارشیں شروع

پیرپنجال اور جنوبی کشمیر میں تیز ہوائیں اور بارشیں شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.