جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالیج کے طلبا کا مسئلہ حل کیاگیا :وزیر اعلیٰ

بوپی کا یو ٹرن ‘ پہلے انکار اور اب ۵۰ طلبا کی ۲۴ جنوری سے کاؤنسلنگ  کا شیڈول جاری کردیا 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-23
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالیج کے طلبا کا مسئلہ حل کیاگیا :وزیر اعلیٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر: جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ ‘عمر عبداللہ نے جمعرات کو کہا کہ شری ماتا ویشنو دیوی (ایس ایم وی ڈی) میڈیکل کالج کے منتخب ایم بی بی ایس امیدواروں کے کالج الائٹمنٹ کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے ۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشنز (بی او پی ای ای) کی طرف سے اب کونسلنگ کا شیڈول جاری کرنے کے ساتھ، طلباءاپنی پڑھائی کو آگے بڑھاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بی او پی ای ای نے ان۵۰؍ ایم بی بی ایس امیدواروں کے لئے فزیکل کونسلنگ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ، جن کی نشستیں رواں ماہ کے اوئل میں شری ماتا ویشنو دیوی (ایس ایم وی ڈی) میڈیکل کالج کی ڈی ریکگنیشن کے باعث ختم ہوگئی تھیں۔
وزیر اعلیٰ کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا’’ حکومت نے ایس ایم وی ڈی کالج کے منتخب ایم بی بی ایس امیدواروں کے لیے کالج الائٹمنٹ کا مسئلہ حل کر دیا ہے ‘‘۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا’’بی او پی ای ای کی طرف سے اب کاؤنسلنگ کا شیڈول جاری کرنے کے ساتھ، طلباءاپنی پڑھائی کو آگے بڑھا سکتے ہیں‘‘۔اس پوسٹ کے ساتھ بورڈ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کو بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے ۔
جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزیمنیشنز نے شری ماتا ویشنو دیوی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس کٹرہ سے منتخب امیدواروں کی رہائش کے لئے۵۰ایم بی بی ایس سپر نیومری سیٹیں مختلف گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں الاٹ کرنے کے لیے فزیکل کاؤنسلنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے ۔
بورڈ کے مطابق کاؤنسلنگ۲۴جنوری۲۰۲۶ بروز ہفتہ منعقد ہوگی، جبکہ امیدواروں کو صبح۱۰بجے سے۱۱بجے تک جے کے بی او پی ای کے جموں یا سری نگر دفاتر میں اپنی حاضری یقینی بنانا ہوگی۔
یہ فیصلہ حال ہی میں محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے اور نیشنل میڈیکل کمیشن کے میڈیکل اسسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ کے احکامات کے بعد لیا گیا ہے ۔۵۰سپر نیومری سیٹیں جموں و کشمیر کے سات نئے قائم شدہ میڈیکل کالجوں میں تقسیم کی گئی ہیں جن میں جی ایم سی اننت ناگ کو آٹھ جبکہ بارہمولہ، ڈوڈہ، ہندواڑہ، کٹھوعہ، راجوری اور ادھم پور کو سات سات سیٹیں فراہم کی گئی ہیں۔ ان سیٹوں کا مقصد اُن امیدواروں کو ایڈجسٹ کرنا ہے جنہیں۲۰۲۵میں مختلف مراحل کے دوران کٹرہ میں عارضی طور پر ایم بی بی ایس سیٹیں الاٹ کی گئی تھیں اور جن کے نام بورڈ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں شامل ہیں۔
بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ان اضافی سیٹوں کی الاٹمنٹ نیٹ یو جی میرٹ اور امیدواروں کی جانب سے ظاہر کردہ کالج ترجیحات کے مطابق ہوگی۔ کاؤسلنگ کے دوران امیدواروں کو اپنی تمام اصل دستاویزات بشمول ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، مارکس کارڈ اور فیس رسید ساتھ لانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ تصدیق کے مرحلے میں کسی قسم کی دقت پیش نہ آئے ۔
اس کے علاوہ وہ امیدوار جو ذاتی طور پر کاؤنسلنگ میں شریک نہیں ہو سکتے ، اپنے قریبی رشتہ دار کو مقررہ اجازت نامے اور شناختی دستاویزات کے ساتھ اپنی نمائندگی کے لئے بھیج سکتے ہیں۔
جے کے بی او پی ای نے امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وقت پر رپورٹ کریں تاکہ کاغذی کارروائی اور اندراج کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کیا جا سکے ۔ بورڈ کے مطابق اس کونسلنگ کا مقصد تمام اہل امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر منصفانہ موقع فراہم کرنا اور انہیں مناسب میڈیکل کالجوں میں ایڈجسٹ کرنا ہے ۔
اس سے پہلے ۲۱جنوری کو جموں و کشمیر کے محکمہ صحت و طبی تعلیم کو بھیجی گئی ایک تحریری اطلاع میں بوپی نے کہا تھا کہ وہ۲۰۲۶۔۲۰۲۵سیشن کے لیے تازہ کاؤنسلنگ نہیں کرا سکتا، اور حکومت سے کہا تھا کہ وہ طلبہ کو دیگر میڈیکل کالجوں میں سپر نیومریری نشستوں پر ’اپنی سطح پر‘داخلہ دے۔
اس مراسلے میں کہا گیا تھا’’سپر نیومریری نشستوں کی تخلیق اور الاٹمنٹ بوپی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی‘‘۔تاہم، یہ موقف چند گھنٹوں کے اندر بدل گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں مراسلات کی تاریخ۲۱جنوری ہی درج ہے۔
جن سات سرکاری میڈیکل کالجوں کو سپر نیومریری نشستیں الاٹ کی گئی ہیں، وہ گزشتہ سات برسوں کے دوران قائم کیے گئے ہیں۔ حکومت نے جی ایم سی سرینگر، جی ایم سی جموں یا ایس کے آئی ایم ایس میڈیکل کالج جیسے ممتاز اداروں میں کوئی سپر نیومریری نشست الاٹ نہیں کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جون۲۲۰۲سے جموں کشمیر میں۲۰ ہزار سڑک حادثات میں۳۷۰۰؍افراد جاں بحق

Next Post

یوم جمہوریہ سے قبل کشمیر میں سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
یوم جمہوریہ سے قبل کشمیر میں سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا

یوم جمہوریہ سے قبل کشمیر میں سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.