جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پیرپنجال اور جنوبی کشمیر میں تیز ہوائیں اور بارشیں شروع

’وادی‘ پیر پنجال اور چناب ویلی میں شدید بارش یا برفباری ہو سکتی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-23
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پیرپنجال اور جنوبی کشمیر میں تیز ہوائیں اور بارشیں شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی شام سے کشمیر اور پیرپنجال خطے میں کچھ مقامات پر بارشوں اور برفباری کا آغاز ہو گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نےت آج شام ایک بیان میں کہا کہ پونچھ میں۸۰کلومیٹر فی گھنٹہ تک تیز ہوائیں چلنے لگی ہیں جبکہ اننت ناگ میں ہواؤں کی رفتار۶۰کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چند دیگر مقامات پر۲۰سے۴۰کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا آغاز ہو چکا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات‘ ڈاکٹر مختار احمد نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں آئندہ چند روز کے دوران وسیع پیمانے پر بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ کئی حساس علاقوں میں شدید بارش یا برفباری کے امکانات کے پیش نظر احتیاطی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
ڈائریکٹر نے کہا کہ۲۲سے۲۳جنوری کے دوران جموں و کشمیر میں عمومی طور پر ابر آلود موسم رہے گا اور بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج رات اور کل شام تک چناب ویلی کے چند اضلاع، پیر پنجال رینج اور جنوبی کشمیر کے کچھ حصوں میں شدید بارش یا برفباری ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر احمد نے مزید کہا کہ کشمیر ڈویژن کے میدانی علاقوں میں ابتدا میں درمیانی شدت کی بارش ہو سکتی ہے، جس کے بعد ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے، جبکہ نشیبی اور درمیانی بالائی علاقوں میں رات گئے یا صبح کے اوقات کے دوران درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے۔
اس دوران کشمیر ویدر کے مطابق مغربی ہوائیں آج دوپہر سے شمالی کشمیر کے زیادہ علاقوں کو متاثر کرسکتی ہیں اور رات کے اوقات میں، جموں و کشمیر کے زیادہ تر حصے اس کے زیر اثر آسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مغربی ہوا کی لہر کے نتیجے میں کشمیر کے میدانی علاقوں میں وسیع پیمانے پر برف باری کا امکان ہے جبکہ پونچھ، ڈوڈا، کشتواڑ، رام بن اور کٹھوعہ اضلاع کے کچھ علاقوں میں بھی برف باری ہوسکتی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ اثرات کا دورانیہ آج رات سے کل دیر دوپہر تک رہے گا، حالانکہ کچھ علاقوں میں بارش/برفباری۲۴جنوری کی صبح تک جاری رہ سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں سردی کی لہر اور طویل سردی کے حالات برقرار رہنے کا امکان ہے ۔
کشمیر ویدر کے مطابق وادی کے میدانی علاقوں میں برف کی گہرائی برف باری کی شدت پر منحصر ہے تاہم کچھ پہاڑی علاقوں میں۲سے۴فٹ برف جمع ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے بھاری بارشوں کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ۲۳جنوری کو وادی میں زمینی و فضائی ٹریفک متاثر ہونے کے بعد امکانات ہیں۔
حکام نے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ محکمہ ٹریفک اور انتظامیہ کی طرف سے جاری مشوروں کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران زراعت سے متعلق اپنے کام معطل رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ کہیں کہیں لینڈ سلائیڈنگ کے بھی خطارت ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ۲۴جنوری کو کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں جبکہ ۲۵جنوری کو بھی کچھ مقامات پر اسی نوعیت کی موسمی صورتحال جاری رہ سکتی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں۲۶؍اور۲۷ جنوری کو ایک بار پھر وادی میں بیشتر مقامات پر ہلکی یا درمیانی درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران کچھ مقامات پر بھاری برف باری متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۲۸سے۳۱جنوری تک موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
اس دوران وادی کشمیر میں وسیع پیمانے پر برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا قہر جاری ہے ۔
کشمیر ویدر کے مطابق وادی میں سیاحتی مقام سونہ مرگ سرد ترین مقام رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، شوپیاں اور اننت ناگ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی10.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوم جمہوریہ سے قبل کشمیر میں سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا

Next Post

ڈوڈہ سڑک حادثے میں ۱۰ فوجی ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
ڈوڈہ سڑک حادثے میں ۱۰ فوجی ہلاک

ڈوڈہ سڑک حادثے میں ۱۰ فوجی ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.