بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لوک بھون میں تریپورہ‘ منی پور اور میگھالیہ کا یومِ ریاست منایا گیا

 مودی کی قیادت میں اس خطے نے تاریخی ترقی دیکھی ہے:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-22
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
لوک بھون میں تریپورہ‘ منی پور اور میگھالیہ کا یومِ ریاست منایا گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

جموں: جموں و کشمیر لوک بھون میں آج جموں میں تریپورہ، منی پور اور میگھالیہ کے یومِ ریاست کی تقریبات منعقد کی گئیں۔
    ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے سے سرشار اس ثقافتی شام میں طلبہ، سکیورٹی اہلکاروں اور جموں و کشمیر میں مقیم تریپورہ، میگھالیہ اور منی پور کے عوام نے شرکت کی۔
    اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے اس موقع پر تریپورہ، میگھالیہ اور منی پور کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔
    ایل جی نے تینوں ریاستوں کی ممتاز شخصیات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور قوم کی تعمیر میں ان کی گراں قدر خدمات کو یاد کیا۔
    لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تریپورہ، منی پور اور میگھالیہ کی ثقافتی تنوع اور بھرپور وراثت خطے کی ترقی کے لیے طاقتور انجن کے طور پر کام کر رہی ہے اور جدت، معاشی سرگرمیوں اور سماجی استحکام کو فروغ دے رہی ہے۔
    سنہا نے کہا’’معزز وزیر اعظم شری نریندر مودی کی قیادت میں اس خطے نے تاریخی ترقی کا مشاہدہ کیا ہے، جو نہ صرف معاشی ترقی کو رفتار دے رہی ہے اور امن کو یقینی بنا رہی ہے بلکہ خطے کی منفرد ثقافتی شناخت کے تحفظ اور فروغ کا ذریعہ بھی بن رہی ہے، جس سے سیاحت میں اضافہ اور مہمان نوازی کے شعبے کو تقویت ملی ہے‘‘۔
    ایل جی کاکہنا تھا کہ آج تریپورہ، منی پور اور میگھالیہ کی مقامی معیشتیں فروغ پا رہی ہیں۔ وراثت کے تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بہتر رابطہ کاری اور نئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام سے فخر کا احساس بیدار ہو رہا ہے، جو نوجوانوں کو اپنی جڑوں سے وابستہ رہتے ہوئے جدت کی طرف راغب کر رہا ہے اور فنون و دستکاری کی بحالی کا باعث بن رہا ہے‘‘۔
    لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’خدا کرے کہ یہ ریاستیں آنے والے وقت میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ کی محکموں کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورت جاری

Next Post

چسوتی بادل پھٹنے کے واقعے میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا انتظار اذیت میں بدل گیا  

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
چسوتی بادل پھٹنے کے واقعے میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا انتظار اذیت میں بدل گیا  

چسوتی بادل پھٹنے کے واقعے میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا انتظار اذیت میں بدل گیا  

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.