جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اجستھان کانگریس نے ووٹر لسٹ میں بے ضابطگی کا معاملہ اٹھایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-20
in قومی خبریں
A A
اجستھان کانگریس نے ووٹر لسٹ میں بے ضابطگی کا معاملہ اٹھایا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی)
راجستھان پردیش کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور کانگریس لیڈر ٹیکارام جولی نے راجستھان اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر گڑبڑی کا الزام لگایا ہے ۔ مسٹر ڈوٹاسرا نے پیر کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اسمبلی حلقوں میں کانگریس کو صرف دو سے تین ہزار ووٹوں کے فرق سے کامیابی ملی تھی، وہاں ایک خاص طبقے کے ووٹ کاٹنے کی کارروائی کی جا رہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ جو لوگ ڈبل انجن سرکار سے ناراض ہیں، ساٹھ برس سے زیادہ عمر کے ہیں یا جن کی نوکری سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے زمانے میں لگی تھی، ان کے ووٹ کاٹے جا رہے ہیں۔
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے بوتھ لیول ایجنٹ (بی ایل اے ) راجستھان میں جعلی دستخط کرکے ووٹ فارم جمع کرا رہے ہیں اور مخصوص طبقے کے ووٹ کاٹے جا رہے ہیں۔ 14 جنوری تک 1,40,000 ووٹ رجسٹر کیے گئے ، لیکن ویب سائٹ پر ڈیٹا نظر نہیں آ رہا۔ بی جے پی کے بی ایل اے جعلی دستخط کرکے 10 سے 15 ہزار فارم جمع کرا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے اسمبلی حلقے میں بھی اسی طرح کی منمانی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بی جے پی کے لیڈر اور وزیر تک ایس ڈی ایم کو فون کرکے دھمکیاں دے رہے ہیں، جس سے جمہوری عمل متاثر ہو رہا ہے ۔
بی جے پی اور الیکشن کمیشن کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ ہے ، اسے روکنے کے لیے ہر ممکن قانونی اور انتظامی کارروائی کی جائے گی۔ عوام کی آواز دبانا اور جعلی ووٹنگ کے ذریعے انتخابی عمل کو متاثر کرنا جمہوری اقدار کے خلاف ہے ۔
مسٹر جولی نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے ، راجستھان میں جتنے بھی مطبوعہ فارم آئے ہیں، ان سب کی فارنسک جانچ ہونی چاہیے ۔ یہ معلوم کیا جائے کہ یہ فارم کہاں چھپے اور کون انہیں جے پور لایا، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام فارم ایک ہی جگہ چھاپے گئے ہیں اور چھپنے کے بعد جے پور بھیجے گئے ہیں۔ اس کے لیے بی جے پی کے ارکانِ اسمبلی، اسمبلی امیدواروں اور پانچ وزراءکو بھی خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے ۔ انہوں نے پرنٹ شدہ فارم افسران تک پہنچائے ، اس کی بھی جانچ ہونی چاہیے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی کے قومی صدر کے لیے نامزدگی کا عمل شروع، نتن نبین کا صدر بننا طے

Next Post

 این ڈی آر ایف اعتماد کا ستون ہے:شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
’یہ ترقی یا جہاد کیلئے ووٹ کا مقابلہ ہے‘

 این ڈی آر ایف اعتماد کا ستون ہے:شاہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.