بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی جے پی کے قومی صدر کے لیے نامزدگی کا عمل شروع، نتن نبین کا صدر بننا طے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-20
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

نئی دہلی، 19 جنوری (یواین آئی)
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قائم مقام صدر نتن نبین کی جانب سے پارٹی کے قومی صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی کا عمل پیر کو دوپہر دو بجے شروع ہوا۔
بی جے پی کے قومی صدر کے لیے نامزدگی کے دن آج دارالحکومت میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر اعلیٰ رہنماؤں، بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، صوبائی صدور اور مرکزی وزراءکا اجتماع ہوا۔
دوپہر دو بجے سے شام چار بجے تک نامزدگی کے لیے مقررہ وقت کے آغاز میں پارٹی کے صدر جے پی نڈا، سابق صدر راجناتھ سنگھ، امیت شاہ اور نتن گڈکری نے دیگر سینئر رہنماؤں کے ساتھ انتخابی افسر ڈاکٹر کے لکشمن کو نتن نبین کے نام کی تجویز کا پرچہ پیش کیا۔
ان کے ساتھ مرکزی وزراءکرن رجیجو، دھرمیندر پردھان، بھوپندر یادو اور کچھ دیگر بی جے پی رہنما بھی موجود تھے ۔
بی جے پی کی صوبائی اکائیوں کی جانب سے بھی نتن نبین کے نامزدگی کے حمایت نامے پیش کیے گئے ۔ پارٹی ہیڈکوارٹر پر مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور منوہر لال کھٹر بھی موجود تھے ۔
صدر کے عہدے کے لیے موصولہ نامزدگی فارموں کی جانچ شام چار سے پانچ بجے تک کی جائے گی اور شام چھ بجے تک نام واپس لیے جا سکیں گے ۔
پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ قومی صدر کے طور پر نتن نبین کے منتخب قرار دیے جانے کی صرف رسمی کارروائی باقی ہے ۔ ان کے مطابق اس عہدے کے لیے کسی دوسرے امیدوار کے نامزدگی داخل کرنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے ۔
بی جے پی کے صدر کے انتخاب کے جاری پروگرام کے مطابق اگر صدر کے لیے ایک سے زیادہ امیدوار ہوں گے تو منگل 20 جنوری کو ووٹنگ کرائی جائے گی۔ پارٹی کے ذرائع نے کہا کہ انتخابی افسر آج شام چھ بجے کے بعد بلا مقابلہ منتخب صدر کے نام کا اعلان کر سکتے ہیں۔
نامزدگی کا عمل شروع ہونے سے پہلے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایب سنگھ سینی، راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو سمیت بی جے پی کے کئی دیگر سینئر رہنما پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچ گئے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسپین ٹرین حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد ۳۹ہوئی

Next Post

اجستھان کانگریس نے ووٹر لسٹ میں بے ضابطگی کا معاملہ اٹھایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
Next Post
اجستھان کانگریس نے ووٹر لسٹ میں بے ضابطگی کا معاملہ اٹھایا

اجستھان کانگریس نے ووٹر لسٹ میں بے ضابطگی کا معاملہ اٹھایا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.