جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی کا قومی اسپورٹس کانفرنس سے خطاب’ کھیلوں کی صلاحیت صرف پُرامن ماحول میں ہی پروان چڑھ سکتی ہے‘

’کھیلوں کو سیاست سے دور رکھا جانا چاہیے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-18
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ایل جی کا قومی اسپورٹس کانفرنس سے خطاب’ کھیلوں کی صلاحیت صرف پُرامن ماحول میں ہی پروان چڑھ سکتی ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

 بھارت کو حقیقی معنوں میں اسپورٹس پاور ہاؤس بنانے کیلئے کھیل اور سیاست کو مکمل طور پر الگ رکھا جائے:منوج سنہا

سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز اس بات پر زور دیا کہ باصلاحیت نوجوانوں کو منصفانہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کھیلوں کو سیاست سے محفوظ رکھنا ناگزیر ہے۔
یہاں دو روزہ ’قومی سطحی اسپورٹس کانفرنس ’ سریجن‘ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کھیلوں کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے قابلِ عمل حکمتِ عملیوں کی نشاندہی کرے گی۔
محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس کانفرنس میں اعلیٰ سرکاری افسران، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے نمائندگان، نامور اسپورٹس شخصیات، ماہرین اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’کھیلوں کی صلاحیت صرف پُرامن ماحول میں ہی پروان چڑھ سکتی ہے۔ بھارت کو حقیقی معنوں میں ایک اسپورٹس پاور ہاؤس بنانے کے لیے ضروری ہے کہ کھیل اور سیاست کو مکمل طور پر الگ رکھا جائے‘‘۔
سنہا نے مزید کہا’’ہمیں آگے بڑھنا ہوگا اور ایسا نظام قائم کرنا ہوگا جہاں انتخابی عمل پر کسی قسم کے شبہے کی گنجائش نہ رہے‘‘۔
واضح رہے کہ حال ہی میں جموں و کشمیر حکومت نے سنتوش ٹرافی کے لیے یو ٹی فٹ بال اسکواڈ کے ’جانبدارانہ‘ انتخاب کی تحقیقات شروع کی ہے، کیونکہ ٹیم میں جموں سے صرف ایک کھلاڑی کا انتخاب کیا گیا تھا۔ اس انتخابی عمل پر تنازع کھڑا ہو گیا، جس کے بعد کئی سیاسی جماعتوں نے جموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے الزامات عائد کیے۔
تقریب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے کھلاڑیوں کو ضروری تعاون فراہم کرنے اور نچلی سطح پر جدید اسپورٹس انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے انتظامیہ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
سنہا نے کہا’’یہ کانفرنس جموں و کشمیر میں کھیلوں کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قابلِ عمل حکمتِ عملیوں کی نشاندہی کرے گی، قومی اسپورٹس پالیسی۲۰۲۵؍اور جموں و کشمیر اسپورٹس پالیسی۲۰۲۲کے مؤثر نفاذ کے لیے روڈ میپ تیار کرے گی اور ایک مضبوط اور مستقبل کے لیے تیار نسل کی تشکیل کے اقدامات کو اجاگر کرے گی‘‘۔
ایل جی نے کھیلوں کو تعلیم اور بنیادی زندگی کی مہارتوں سے جوڑنے پر بھی زور دیا اور خواتین و نوجوانوں کی کھیلوں میں شرکت کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اپیل کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اسپورٹس کونسلوں، فیڈریشنز، منتظمین اور عہدیداروں سے بھی کہا کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اسٹریٹجک ترقیاتی منصوبہ تیار کریں۔
تقریب کے حوالے سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے کھیلوں کو تعلیم اور بنیادی زندگی کی مہارتوں سے جوڑنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نصابِ تعلیم میں کھیلوں کی شمولیت کے ساتھ یہ نوجوانوں کی مکمل اور ہمہ گیر نشوونما کا ایک طاقتور ذریعہ بن سکتے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’کھیل ایک طاقتور قوت ہے جو افراد کی شخصیت کو سنوارتا ہے، برادریوں کو متحد کرتا ہے اور قوم سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔نوجوانوں کے لیے کھیل ایک عملی درسگاہ ہے جو حقیقی تجربات کے ذریعے نظم و ضبط، اقدار اور قیادت سکھاتی ہے۔ یہ بااختیاری، سماجی شعور اور معاشرے کی مجموعی ترقی کا ایک مضبوط ذریعہ ہے‘‘۔
سنہانے اس بات پر زور دیا کہ کھیلوں کو سیاست سے دور رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ کھیلوں کی صلاحیت صرف پُرامن ماحول میں ہی پروان چڑھ سکتی ہے۔ بھارت کو حقیقی معنوں میں ایک اسپورٹس پاور ہاؤس بنانے کے لیے ضروری ہے کہ کھیل اور سیاست کو مکمل طور پر الگ رکھا جائے۔
ایل جی نے کہا کہ سیاست کو کھیلوں میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور باصلاحیت نوجوانوں کو ان مواقع سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے جن کے وہ حق دار ہیں۔ان کاکہنا تھا’’ہمیں ایک ایسا نظام تشکیل دینا ہوگا جہاں انتخابی عمل پر کسی قسم کے شبہ کی گنجائش نہ ہو‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کھیلوں کے شعبے میں کھلاڑیوں کو درکار تعاون فراہم کرنے اور نچلی سطح پر جدید اسپورٹس انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے خواتین اور نوجوانوں کی کھیلوں میں شرکت پر خصوصی توجہ دینے اور ان بڑی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جو انہیں آگے بڑھنے سے روکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی سازوں اور صنعت کے قائدین کو کھیلوں کے ذریعے مواقع کے نئے راستے پیدا کرنے چاہئیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’کھیلوں میں سرمایہ کاری کا مطلب منظم شہریوں اور ایک پُراعتماد مستقبل میں سرمایہ کاری ہے جو ملک کی تقدیر کو شکل دے۔حقیقی معنوں میں اسپورٹس کلچر کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ کھیلوں کو روزمرہ کمیونٹی زندگی کا حصہ بنایا جائے اور انہیں تعلیم اور زندگی کی مہارتوں سے جوڑا جائے‘‘۔
سنہا نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، جموں و کشمیر کی اس منفرد پہل کی ستائش کی، جس کا مقصد گورننس، شمولیت، کھلاڑیوں کی نشوونما اور کارکردگی میں بہتری سے متعلق بہترین عملی مثالوں کے تبادلے کے ذریعے قومی اسپورٹس ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔
ایل جی نے اسپورٹس کونسلز، فیڈریشنز، منتظمین اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اور جامع اسٹریٹجک ترقیاتی منصوبہ تیار کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران سے متعدد بھارتی شہری کمرشل پروازوں سے گھر  واپسی

Next Post

کھیل اور سیاست:

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

کھیل اور سیاست:

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.