ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۱۹سے۲۳جنوری تک برفباری اور بارشوں کا امکان

وادی میں ٹھٹھرتی سردیوں کا قہر جاری، شوپیاں سرد ترین علاقہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-15
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۱۹سے۲۳جنوری تک برفباری اور بارشوں کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘

’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘

سرینگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں۱۹سے۲۳جنوری تک وسیع پیمانے پر برف و باراں کا امکان ہے ۔ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۱۵جنوری تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد میں۱۵جنوری کی شام سے ایک کمزور مغربی ہوا کے نتیجے میں۱۶اور۱۷جنوری کو وادی میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ وادی میں۱۸جنوری کو موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کی توقع ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ بعد میں۱۹۹۱؍اور۲۰کو بھی وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ۲۱جنوری کو ایک اور مغربی ہوا داخل ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں۲۲؍اور۲۳جنوری کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری اور میدانی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا ہے تاہم میدانی علاقوں میں برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں بتایا کہ وادی میں۱۵جنوری سے درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں صوبے کے کچھ علاقوں میں اگلے۲دنوں کے دوران درمیانی درجے کی دھند جاری رہ سکتی ہے ۔
مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹریفک اور انتظامیہ کی طرف سے جاری مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔
وادی میں سخت سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلاں کا نصف سے زیادہ حصہ بیت گیا ہے لیکن میدانی علاقوں میں برف باری نہیں ہوئی ہے جس کا لوگ خاص کر کسان بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
دریں اثنا کشمیر میں خشک موسم اور دن میں ہلکی دھوپ کھلی رہنے کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے جس نے لوگوں کا صبح اور شام کے وقت گھروں سے باہر نکلنا از بس محال کر دیا ہے ۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں وادی میں سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ پلوامہ ضلع میں شبانہ درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور اننت ناگ ضلع میں منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی11.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں۱۷جنوری تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۱۵جنوری سے درجہ حرارت میں بہتری متوقع ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’سابق فوجیوں نے قربانیاں دے کر ملک کی آزادی کی حفاظت کی ‘

Next Post

جموں میں مرکزی داخلہ سیکرٹری کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘
اہم ترین

’منشیات کیخلاف جنگ عوامی تحریک بن چکی ہے‘

2026-06-06
’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘
اہم ترین

’اگر نائب وزیر اعلیٰ استعفیٰ نہ دے تو وزیر اعلیٰ انہیں نکال دیں‘

2026-06-06
سرینگر:منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط
اہم ترین

سرینگر:منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط

2026-06-06
’جموں و کشمیر نے تین دہائیوں کی ملی ٹینسی کے باعث معاشی نقصان اٹھایا‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر نے تین دہائیوں کی ملی ٹینسی کے باعث معاشی نقصان اٹھایا‘

2026-06-06
اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی
اہم ترین

اب سیاحوں، پہاڑی علاقوں اور اضلاع کے لیے الگ الگ موسمی پیش گوئیاں جاری ہوں گی

2026-06-06
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

بھدرواہ اور شوپیاں میں دو  الگ سڑک حادثات‘۱۰ ؍افراد زخمی

2026-06-06
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

لال بازار میں خاتون پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی، تحقیقات جاری

2026-06-06
 اسمبلی میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت
اہم ترین

انڈیا اتحاد کے۸جون کے اجلاس  میں شرکت کریں گے:فاروق

2026-06-06
Next Post
جموں میں مرکزی داخلہ سیکرٹری کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

جموں میں مرکزی داخلہ سیکرٹری کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.