منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی بھر میں سیاحتی مقامات پر کثیر سطحی سکیورٹی اقدامات

 چیکنگ اور گشت میں اضافہ یاکہ سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی بھر میں سیاحتی مقامات پر کثیر سطحی سکیورٹی اقدامات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

سرینگر: کام نے بدھ کے روز بتایا کہ نئے سال کی تقریبات کے پیش نظر پوری وادی، بالخصوص سیاحتی مقامات پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
پرامن تقریبات کو یقینی بنانے کے لیے اہم سیاحتی مقامات پر کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ان مقامات پر سکیورٹی فورسز کی نمایاں تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔حکام نے کہا کہ کشمیر وادی بھر میں چیکنگ اور نگرانی میں اضافہ کیا گیا ہے، خاص طور پر اُن مقامات پر جہاں نئے سال کی تقریبات منعقد ہونے والی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے اہم داخلی راستوں پر اضافی ناکے قائم کیے گئے ہیں، جبکہ وادی کی اہم شاہراہوں پر گشت، ایریا ڈومینیشن آپریشنز اور اچانک معائنہ کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق سری نگر کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے اور تمام بڑے سیاحتی مقامات پر ہائی الرٹ برقرار رکھا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، کشمیر زون، وی کے بردی نے نئے سال کی تقریبات کے لیے سکیورٹی صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔آئی جی پی نے پولیس کنٹرول روم کشمیر میں ایک سکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس کے دوران افسران نے سکیورٹی انتظامات اور تعیناتی کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
آئی جی پی نے ہدایت دی تھی کہ تمام تیاریاں پیشگی مکمل کی جائیں، ناکہ پوائنٹس پر چیکنگ کو مضبوط بنایا جائے، خاص طور پر رات کے اوقات میں، اور وادی بھر کے حساس مقامات پر کڑی نگرانی برقرار رکھی جائے۔بردی نے امن و امان کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کے خلاف سخت چوکسی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے اپنے اپنے دائرۂ اختیار میں بلند سطح کی الرٹنس برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ایریا ڈومینیشن کو مزید مؤثر بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
نئے سال کی تقریبات کے دوران سیاحوں کی تعداد میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر، آئی جی پی کشمیر نے کیبل کار ٹرمینلز، جنگلاتی راستوں، زیادہ رش والے سیاحتی مقامات اور اہم آمد و رفت کے راستوں پر کثیر سطحی سکیورٹی پر زور دیا ہے، پولیس ترجمان نے بتایا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

2026-10-25
کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ
اہم ترین

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

2026-10-25
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

عمر عبداللہ کو کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کیلئے ناموں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا

2026-10-25
ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس
اہم ترین

ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس

2026-10-25
سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں
اہم ترین

سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں

2026-10-25
ڈاکٹرفاروق کا یو این کی انسانی حقوق کمیٹی سے پی او کے کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ
اہم ترین

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

2026-10-25
پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں
اہم ترین

جموں جیل میں تلاشی، سانبہ میں سرنگ مخالف کارروائی

2026-10-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

کانگریس کا عمر کابینہ میں  شامل ہونے سے انکار  ریاستی درجے کی بحالی پر اصرار

2026-10-25
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 

لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.