بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں اگلے ۳دنوں کے دوران برف وباراں کا امکان

مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری آئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-31
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
کشمیر: سیاحتی مقام گلمرگ اور وادی گریز میں تازہ برف باری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر/۳۰دسمبر
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے تین دنوں کے دوران برف و باراں کا امکان ہے جس کا سلسلہ۳۰دسمبر کی شام سے شروع ہو کر۲جنوری تک جاری رہ سکتا ہے ۔
محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۳۰دسمبر کو موسم مجموعی طور ابر آلود رہنے کے ساتھ شام کو کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد میں۳۱دسمبر سے یکم جنوری تک موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کئی جگہوں پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے جس کا سلسلہ ۳۱دسمبر کی شام سے شروع ہوکر یکم جنوری کی صبح یا دوپہر تک جاری رہ سکتا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ اس دوران شمالی اور وسطی کشمیر کے کچھ پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری متوقع ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ۲جنوری کو موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران بھی کہیں کہیں ہلکی برف باری یا ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں۳سے۵جنوری تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ۶جنوری کو شمالی اور وسطی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ایک بار پھر ہلکی برف باری ہوسکتی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں۷جنوری سے ۱۳جنوری تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا کہ وہ ۳۰دسمبر کی شام سے یکم جنوری کے دوران ٹریفک اور انتظامیہ کی طرف سے جارے مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔
ایڈوائزری نے کہا کہ جموں صوبے کے کچھ علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے یا گہری دھند چھائی رہ سکتی ہے ۔
اس بیچ وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر ریکارڈ ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے کسی حد تک راحت نصیب ہوئی ہے ۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی ارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں۲۸نومبر کو روان موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگرسی سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۲ ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ اور۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور باںڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ اور ۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب۸ء۰ڈگری سینٹی گریڈ‘ منفی۱ء۱؍ اور۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۴ء۸ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۹ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

متعدد اضلاع میں وی پی این کے استعمال پر پابندی

Next Post

گلمرگ میں نئے سال پر سیاحوں کی سو فیصد بُکنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ

گلمرگ میں نئے سال پر سیاحوں کی سو فیصد بُکنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.