جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اگلے ہفتے کشمیر میں ہلکی بارشیں اور برفباری متوقع

’مسافر اور ٹرانسپورٹر جاری ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-27
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پہاڑوں پر برف باری‘ افروٹ میں ایک فٹ برف ریکارڈ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۲۶دسمبر
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں سال نو کا استقبال برف و باراں سے ہونے کا امکان ہے ۔
محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں ۲۶سے۲۹دسمبر تک موسم جزوی ابر آلود مگر مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ۳۰دسمبر کو موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش یا برف باری ہوسکتی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں۳۱دسمبر اور یکم جنوری کو وادی میں موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور کئی علاقوں میں ہلکی بارشیں یا برف باری کا امکان ہے جبکہ اس دوران شمالی اور وسطی کشمیر کے کچھ بالائی اور درمیانی علاقوں میں معتدل برف باری ہوسکتی ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ۲جنوری کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران چند بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد۳ سے۶جنوری تک موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو ٹریفک اور انتظامیہ کی ایڈوائزرز پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا جموں صوبے کے میدانی علاقوں میں آئندہ۳دنوں کے دوران کہیں کہیں درمیانی درجے یا شدید دھند چھائی رہ سکتی ہے ۔
دریں اثنا محکمے کے مطابق وادی کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے جس سے لوگوں کو ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں سے قدرے راحت نصیب ہوئی ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت ۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں۲۸نومبر کو رواں موسم کی سرد ترین ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ اور۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۱ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۴ء۳ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ اور۹ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۸ء۹ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۳ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں سخت سردیوں کیلئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلاں بر سر اقتدار ہے جس کا دور ۲۱ دسمبر سے شروع ہوکر۳۱جنوری کو اختتام پذیر ہوتا ہے ۔

ایجنسیز

 

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان کا بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی ماب لنچنگ کے واقعات کی مذمت

Next Post

ریزرویشن معاملے پر عمر کا روح اللہ کو جواب:’کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
ریزرویشن معاملے پر عمر کا روح اللہ کو جواب:’کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا‘

ریزرویشن معاملے پر عمر کا روح اللہ کو جواب:’کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.