اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہندوستان کا بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی ماب لنچنگ کے واقعات کی مذمت

’عبوری حکومت کے دور میں قتل‘ آتشزنی اور زمینوں پر قبضے کے۲۹۰۰واقعات ہوئے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-27
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, قومی خبریں
A A
پاک چین مشترکہ بیان میں کشمیر کا حوالہ ’غیر ضروری‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی/۲۶دسمبر
ہندوستان نے بنگلہ دیش میں ہندو برادری کے ایک اور فرد کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کی جانی چاہیے ۔
جمعہ کو وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان بنگلہ دیش میں ایک اور ہندو کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے ۔
جیسوال نے بتایا کہ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد سے اب تک قتل، آتش زنی اور زمین پر قبضے کے تقریباً۲۹۰۰واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا مطالبہ ہے کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما طارق رحمان کی بنگلہ دیش واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہندوستان وہاں آزاد، منصفانہ اور جامع انتخابات کا حامی ہے ۔ ساتھ ہی ہندوستان ایک مستحکم اور پرامن بنگلہ دیش چاہتا ہے اور اپنے اس ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ ہندوستان کا ماننا ہے کہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کی شرکت ہونی چاہیے ۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں بنگلہ دیش میں ہندو برادری کے دو افراد کو قتل کیا جا چکا ہے ۔ بنگلہ دیش میں ایک بڑی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے ۔ اس کشیدہ ماحول میں رحمان کی وطن واپسی کو عوام کے لیے امید کی ایک کرن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔
جیسوال نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں بالخصوص ہندوؤں، عیسائیوں اور بدھ مت کے پیروکاروں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے علاقے میمن سنگھ میں ایک اور ہندو دیپو داس کا قتل تشویشناک ہے اور ہندوستان اس کی پُرزور مذمت کرتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے ۔
بنگلہ دیش میں ہندوستان مخالف بیانیے سے متعلق سوالات پر جیسوال نے کہا’’ہم نے بنگلہ دیش میں جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے ۔ ایسا کوئی تاثر قائم کرنا کہ حالات کسی اور سمت جا رہے ہیں، غلط ہے اور ہم اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں‘‘۔انہوں نے واضح کیا کہ بنگلہ دیش میں امن و امان اور سلامتی کی صورتحال وہاں کی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں بنگلہ دیش میں ہندو برادری کے دو افراد کو قتل کیا جا چکا ہے ، جبکہ وہاں کی بڑی سیاسی جماعت ’عوامی لیگ‘کے انتخابات لڑنے پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مسجد حرام میں عازم کی خود کشی کی کوشش ناکام ‘سکیورٹی اہلکار نے بچا لیا

Next Post

اگلے ہفتے کشمیر میں ہلکی بارشیں اور برفباری متوقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
پہاڑوں پر برف باری‘ افروٹ میں ایک فٹ برف ریکارڈ

اگلے ہفتے کشمیر میں ہلکی بارشیں اور برفباری متوقع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.