جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہشت گردی فنڈنگ کیس: مسرت عالم، شبیر شاہ کی فردِ جرم کے خلاف درخواستیں مسترد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
۵جیش جنگجوؤں کو عمر قید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

نئی دہلی/۲۳ دسمبر:
دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز کشمیری علیحدگی پسند رہنماؤں مسرت عالم بھٹ، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، تاجر ظہور احمد شاہ وٹالی اور دیگر کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت دہشت گردی کی مالی معاونت کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کیے جانے کے ٹرائل کورٹ کے حکم کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کر دیں۔
جسٹس وویک چودھری اور جسٹس منوج جین پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹوں شاہد یوسف اور سید احمد شکیل کی جانب سے دائر اپیلیں بھی مسترد کر دیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ چونکہ یہ اپیلیں فردِ جرم کے حکم کے خلاف دائر کی گئی تھیں، اس لیے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) ایکٹ کی دفعہ ۲۱ کے تحت یہ قابلِ سماعت نہیں ہیں۔
این آئی اے ایکٹ کی دفعہ ۲۱ کے مطابق خصوصی این آئی اے عدالت کے عبوری (انٹرلوکیوٹری) احکامات کے خلاف اپیل دائر نہیں کی جا سکتی۔
عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔
خصوصی این آئی اے عدالت نے مارچ ۲۰۲۲ میں اپیل کنندگان کے خلاف یو اے پی اے کے تحت دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزامات پر فردِ جرم عائد کی تھی۔ خصوصی جج پروین سنگھ نے کہا تھا کہ ملزمان کا مشترکہ مقصد علیحدگی تھا اور وہ ’’پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی اور مالی معاونت‘‘ میں کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے تھے۔
قابلِ ذکر ہے کہ اسی مقدمے میں عدالت نے لشکرِ طیبہ کے بانی حافظ سعید، حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی یاسین ملک کے خلاف بھی فردِ جرم عائد کی تھی۔
جہاں حافظ سعید اور سید صلاح الدین کے پاکستان میں ہونے کی بات کہی جاتی ہے، وہیں یاسین ملک نے مقدمے میں جرم قبول کر لیا تھا اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ این آئی اے کی جانب سے ان کے خلاف سزائے موت کی اپیل دہلی ہائی کورٹ میں زیرِ التوا ہے۔
آج ایک مشترکہ فیصلے میں ہائی کورٹ نے دیگر دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں ملوث کئی افراد کی جانب سے دائر اپیلیں بھی مسترد کر دیں۔
ان میں جاوید علی، علیما جمیر، ماساسونگ آؤ، عبدالرحمن، محمد وقار لون، راج کمار، رؤف احمد بھٹ، متین احمد بھٹ، حارث نثار لنگو، منان ڈار، حنان گلزار ڈار، ضامن عادل بھٹ اور ارسلان فیروز آہنگر شامل ہیں۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیدہ کدل سرینگر میں منشیات فروش کی جائیداد قرق

Next Post

کشمیر میں اگلے۵دنوں کے دوران موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
ٹھٹھرتی سردیوں کا زور بر قرار‘سرینگر میں ایک اور سرد رین رات درج

کشمیر میں اگلے۵دنوں کے دوران موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.