جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں چالیس روزہ چلہ کلان آج سے شروع

محکمہ موسمیات کی آئندہ دو دنوں تک بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی یو این آئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشمیر میں چالیس روزہ چلہ کلان آج سے شروع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

وادی کشمیر میں سخت سردیوں کیلئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلاں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سے شروع ہو رہا ہے جو جنوری کی۳۱تاریخ کو اختتام پذیر ہوگا ۔
اپنے چالیس روزہ دور اقتدار میں’چلہ کلان‘ طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرکے لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار کردیتا ہے ۔
چلہ کلان لوگوں کو دوران شب ہی نہیں بلکہ دن کے وقت بھی شدید ترین سردی سے بچنے کیلئے گرم سے گرم لباس زیب تن کرنے اور گرمی کے تمام قدیم و جدید آلات استعمال کرنے پر مجبور کر دیتا ہے وہیں پانی کے ذخائر اور نلوں کو منجمد کرکے لوگوں کو پانی کی ایک ایک بوند کیلئے ترساتا ہے ۔
ادھر اہلیان وادی نے امسال بھی چلہ کلان کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے رکھی ہے جہاں لوگوں نے گھروں میں سوکھی سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردنی کو اسٹاک کیا ہے وہیں ایندھن اور کانگڑیوں کو بھی گھروں میں تیار رکھا گیا ہے ۔
وادی میں اگرچہ گیس اور بجلی سے چلنے والے آلات گرمی کا بھی خوب استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی دیکھا جاتا ہے کہ شہر و گام میں کانگڑی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے جو محتاج بجلی ہے نہ گیس، بلکہ ایندھن کی ایک دو مٹھیوں سے ایک آدمی کو شدید سردی سے اسی طرح حفاظت کرتی ہے جس طرح ایک ماں اپنے معصوم بچے کی۔
تاہم وادی میں امسال سخت سردیوں نے لوگوں کو چلہ کلاں کی آمد سے قبل ہی شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔
اہلیان وادی ہمیشہ سے ہی چلہ کلاں کے دور اقتدار سے خوف زدہ ہیں اور عصر حاضر میں جدید ترین سہولیات کے باجود بھی اس کے دبدبے میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے ۔
محمد علی نامی ایک عمر رسیدہ شخص نے یو این آئی کو بتایا’’میرے بچپن میں سہولیات نہیں تھی لہذا اس کا زیادہ اثر رہتا تھا، بھاری برف باری سے مکان گر جاتے تھے ، پانی کی شدید قلت پیدا ہوجاتی تھی، یہاں تک کھانے پینے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اور رابطہ سڑکیں ہی کیا ہمسایہ کے گھر جانے کے لئے راستے بند ہوجاتی تھیں‘‘۔
انہوں نے کہا’’تاہم آج کے دور میں سہولیات ہیں، سڑکوں سے جلد ہی برف ہتایا جاتا ہے ، بجلی کو بھی کم سے کم وقت میں بحال کیا جاتا ہے اور گرمی کے بھی بھر پور انتظامات ہیں لیکن پھر بھی اس کا دبدبہ قائم ہے ‘‘۔
چلہ کلان کے اختتام کے بعد بیس روزہ چلہ خوردتخت نیشن ہوگا تاہم اس کی حکومت اس قدر سخت نہیں ہوتی ہے اس دور میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں بتدیرج کمی واقع ہونے لگتی ہے تاہم اس دور میں بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔
اس دوران وادی کشمیر میں سخت سردیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے جس سے جہاں ایک طرف طویل خشک موسمی صورتحال کے ختم ہونے کی توقع ہے وہیں فضائی آلودگی کی سطح بھی کم ہونے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں۲۰دسمبر کی شام سے۲۱دسمبر کی دوپہر تک پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ۲۲دسمبر کو موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارش ہوسکتی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ۲۳سے۲۹دسمبر تک موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ۳۰اور۳۱دسمبر کو موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ کپوارہ، باںڈی پورہ اور گاندربل اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں خاص طور پر ۲۱دسمبر کو درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے ۔ انہوں نے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی ایڈوازئریز کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردیوں کا زور جاری ہے ۔
کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں۲۸نومبر کو رواں موسم کی اب تک سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ اور ۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی میں ضلع پلوامہ سب سے سرد علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ دوسرت درجے پر ضلع شوپیاں رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی۹ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سری نگر ہوائی اڈے پر کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت ۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتین منفی۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دوسری جانب  خراب موسمی صورتحال کی پیش گوئی کے پیش نظر حکام نے ٹنگمرگ گلمرگ روڈ پر ہفتہ کی صبح سے ٹریفک کی سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔ان اقدامات کا مقصد مشہور سکی ریزورٹ کی طرف جانے والے پھسلن والے راستوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے ۔
حکام نے کہا کہ صرف ہیچ بیکس اور ایس یو ویز کو ہی گلمرگ ٹنگمرگ روڈ پر چلنے کی اجازت ہوگی جو اینٹی سکڈ چینز یا ۴x۴کی صلاحیت سے لیس ہیں۔
حکام نے کہا کہ تمام بسوں، ٹیمپو ٹریولرز اور بھاری گاڑیوں کو موسم کی صورتحال بہتر ہونے تک سڑک استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ دو پہیوں اور تین پہیوں والی گاڑیوں کو بھی سڑک پر سفر کرنے پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے ۔ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ اس روڈ پر حادثات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدبیریں کی گئی ہیں۔۔
انہوں نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں، مطلوبہ حفاظتی سامان اپنے ساتھ رکھیں اور متوقع موسم کی خرابی کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے وادی میں۲۰دسمبر کی شام سے۲۱دسمبر کی دوپہر تک برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے اور اس دوران کپوارہ، باںڈی پورہ اور گاندربل اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں خاص طور پر۲۱دسمبر کو درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں ممکنہ دراندازی کے خدشہ‘ انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں تیز

Next Post

سنڈے ہو یا منڈے، آپ بغیر ڈر کے کھاسکتے ہیں انڈے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
سنڈے ہو یا منڈے، آپ بغیر ڈر کے کھاسکتے ہیں انڈے

سنڈے ہو یا منڈے، آپ بغیر ڈر کے کھاسکتے ہیں انڈے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.