منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموںکشمیر میں آبی اور شمسی توانائی کے پروجیکٹوں کے منصوبوں پر عمل در آمد جاری

یہ منصوبے مختلف مراحل میں ہیں اور دسمبر ۲۰۲۶ سے نومبر ۲۰۲۸ کے درمیان مکمل کیے جانے کا شیڈول ہے:مرکزی وزیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-16
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموںکشمیر میں آبی اور شمسی توانائی کے پروجیکٹوں کے منصوبوں پر عمل در آمد جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

حکومتِ ہند جموں و کشمیر کے مرکز کے زیرِ انتظام خطے میں بجلی کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور صاف توانائی کو فروغ دینے کیلئے بڑے آبی بجلی اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں پر عمل درآمد کر رہی ہے۔
یہ بات مرکزی وزیرِ مملکت برائے بجلی اور نئی و قابلِ تجدید توانائی‘ شریپاد نائک نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتائی۔
وزیر نے کہا کہ وزارتِ بجلی کے تحت مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائز، این ایچ پی سی لمیٹڈ، جموں و کشمیر اسٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (جے کے ایس پی ڈی سی) کے ساتھ مشترکہ منصوبہ جاتی کمپنیوں کے ذریعے جموں و کشمیر میں چار بڑے آبی بجلی منصوبوں پر عمل درآمد کر رہا ہے، جن کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت ۳۰۱۴ میگاواٹ ہے۔
جواب میں بتایا گیا کہ ان منصوبوں میں رتلے (۸۵۰ میگاواٹ)، پاکل دل (۱۰۰۰ میگاواٹ)، کیرو (۶۲۴ میگاواٹ) اور کوار (۵۴۰ میگاواٹ) شامل ہیں، جو سب ضلع کشتواڑ میں واقع ہیں۔ یہ منصوبے مختلف مراحل میں ہیں اور دسمبر ۲۰۲۶ سے نومبر ۲۰۲۸ کے درمیان مکمل کیے جانے کا شیڈول ہے۔
نائک نے مزید بتایا کہ این ایچ پی سی کے جموں و کشمیر میں تین آبی بجلی منصوبے منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہیں، جن میں بارہمولہ میں یوری اول اسٹیج دوم (۲۴۰ میگاواٹ)، کشتواڑ میں دلہستی اسٹیج-دوم (۲۶۰ میگاواٹ)، اور رام بن اور ادھم پور اضلاع میں ساول کوٹ (۱۸۵۶ میگاواٹ) شامل ہیں۔ ان منصوبوں کی مجموعی منصوبہ بند صلاحیت ۲۳۵۶ میگاواٹ ہے۔
قابلِ تجدید توانائی پر حکومت کی توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کے تحت ۱۱ دسمبر۲۰۲۵ تک جموں و کشمیر کے مرکز کے زیرِ انتظام خطے میں مجموعی طور پر ۱۶ہزار۲۱۲ روف ٹاپ شمسی نظام نصب کیے جا چکے ہیں۔ پی ایم-کْسم اسکیم کے تحت، یو ٹی کو ۵ہزار شمسی پمپ مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے ۳۰نومبر ۲۰۲۵ تک۳۶۰۱ پمپ نصب کیے جا چکے ہیں۔
نائک نے مزید کہا کہ سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی) نے جموں و کشمیر اسٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (جے کے ایس پی ڈی سی) کے ساتھ یو ٹی میں ۱۰میگاواٹ کے شمسی فوٹو وولٹائیک منصوبے کی ترقی کیلئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جسے کام الاٹ ہونے کے ۱۲ ماہ کے اندر مکمل کیا جانا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خراب موسم کی وجہ سے سری نگر ہوائی اڈے پر چار پروازیں منسوخ ،۳۸ تاخیر کا شکار

Next Post

بھرتی میں بے ضابطگیاں ‘۱۰۳ فائر مینوں کی تعیناتی کالعدم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

2026-10-27
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

2026-10-27
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

’کشمیر میراتھن نے یو ٹی کے عالمی کھیلوں کے تشخص کو مضبوط بنایا‘

2026-10-27
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
اہم ترین

یومِ الحاق پر بی جے پی کا جشن‘پی ڈی پی کا وعدوں اور حقوق کی بحالی پر زور

2026-10-27
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
اہم ترین

شوپیاں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے‘ سردی میں اضافہ

2026-10-27
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

وزیر اعظم کے والد سے متعلق  کھڑگے کے بیان پر جموں  میں بی جے پی کا احتجاج

2026-10-27
پلوامہ میں دہشت گردی مخالف پولیس کارروائیاں جاری
اہم ترین

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کی  اطلاع کے بعد تلاشی مہم شروع

2026-10-27
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

راجوری میں سڑک حادثے میں۱۶مسافر زخمی

2026-10-27
Next Post
بھرتی میں بے ضابطگیاں ‘۱۰۳ فائر مینوں کی تعیناتی کالعدم

بھرتی میں بے ضابطگیاں ‘۱۰۳ فائر مینوں کی تعیناتی کالعدم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.