اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

منتخب حکومت کو تمام اہم ادارے واپس ملنے چاہئے :وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-16
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندے عوام کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں اور وہ ہر فیصلے میں احترام، مشاورت اور تعاون کے مستحق ہوتے ہیں۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ ہر کسی کو ان کے ساتھ تمیز سے پیش آنا چاہئے ۔
وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
چاڈورہ کے رکن اسمبلی کے ساتھ پیش آئے واقعے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’یہ ایک مقامی معاملہ ہے جو مقامی انتظامیہ کے ساتھ ہے ، انتظامیہ کو اس چیز کا خیال رکھنا چاہئے کہ منتخب نمائندے آسمان سے نہیں آتے ہیں بلکہ لوگ ان کو چن کر بھیجتے ہیں، ان کے ساتھ ہر کسی کو تمیز سے پیش آنا چاہئے ‘‘۔
پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے متعلق پوچھے جانے پر ان کا کہنا ہے ’’یہ پورٹ فولیو میرے پاس ہے لیکن اس کے باجود یہ محکمہ تاحال منتخب حکومت کو واپس نہیں دیا گیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ جو ادارے پہلے منتخب حکومت کے پاس تھے ان کو بحال کیا جائے چاہئے ۔
جموں صوبے میں ایک بجلی منصوے میں مبینہ طور پر ایک رکن اسمبلی کی مداخلت کے بارے پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ منصوبے صرف جموں و کشمیر کے لئے نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے ہیں۔
عمرعبداللہ نے کہا’’یہ قومی اہمیت کے منصوبے ہیں اور ان میں کہیں بھی مداخلت نہیں ہونی چاہئے ‘‘۔
آسٹریلیا میں ہوئے حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’بے گناہ لوگوں کا قتل ہوا یے جو نہایت افسوس ناک ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی مذہب میں بے قصور انسانوں کے بے رحمانہ قتل کی اجازت نہیں ہے ۔
وزیرا علیٰ نے اس شہری کی بہادری کی تعریف کی جس نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر مسلح حملہ آور کو قابو میں کیا اور اس سے ہتھیار چھین لیا جس سے کئی جانیں بچ گئیں۔انہوں نے کہا’’یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا‘‘۔
سیاحت کے حوالے سے پوچھے جانے پر وزیر اعلیٰ نے کہا’’سیاحت کی بحالی کا انحصار بڑی حد تک موسم پر ہے ، اگر گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ میں مناسب برف باری ہوئی تو سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد متوقع ہے ‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا’’حکومت کی طرف سے تمام ممکنہ اقدام کئے جا رہے ہیں جن میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور تشہیر شامل ہے ‘‘۔
فضائی کرایوں میں اضافے کے بارے میں ان کا کہنا تھا’’ٹکٹوں کی قیمتوں پر حد مقرر کرنے کا عمل پورے ملک میں ناکام ہوا ہے ، ایک ائیر لائن کی پروازیں معطل ہونے کے بعد مرکزی حکومت کی طرف سے واضح ہدایات کے باوجود بھی ہوائی کرایوں کو قابو میں نہیں لایا جاسکا‘‘۔انہوں نے کہا’’ہم بھی اس صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں لیکن فی ا لوقت اس کا کوئی حل نظر نہیں آرہا ہے ‘‘۔
پہلگام واقعے میں چارج شیٹ دائر کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا’’چارج شیٹ تیار کی گئی ہے اور اب اس معاملے کا فیصلہ عدالت کرے گی‘‘۔انہوں نے کہا’’ایسے فیصلے ہمیشہ عدالیہ پر چھوڑے جانے چاہئے ، کون گنہگار ہے کون بے گناہ ہے اس کا فیصلہ عدالت کرے گی‘‘۔
کانگریس کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’ہر پارٹی کو اپنا سیاسی ایجنڈا تیار کرنے کی کھلی چھوٹ ہوتی ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلوامہ میں پولیس کی بڑی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار

Next Post

خراب موسم کی وجہ سے سری نگر ہوائی اڈے پر چار پروازیں منسوخ ،۳۸ تاخیر کا شکار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
خراب موسم کی وجہ سے سری نگر ہوائی اڈے پر چار پروازیں منسوخ ،۳۸ تاخیر کا شکار

خراب موسم کی وجہ سے سری نگر ہوائی اڈے پر چار پروازیں منسوخ ،۳۸ تاخیر کا شکار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.