ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نام بدلنے میں مودی حکومت کا کوئی ثانی نہیں: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-14
in قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر بیوروکریسی کی جاگیر بن چکا ہے جس پر بی جے پی اور آر ایس ایس کا کنٹرول ہے: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) کانگریس نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (منریگا) کا نام تبدیل کیے جانے پر حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ہفتہ کے روز کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ نام بدلنے میں مودی حکومت کا کوئی ثانی نہیں، لیکن اب یہ بات بھی واضح ہو گئی ہے کہ حکومت کو نہ صرف پنڈت جواہر لال نہرو سے بلکہ مہاتما گاندھی کے نام سے بھی نفرت ہے ۔
کانگریس نے کہا کہ منریگا اسکیم مہاتما گاندھی کے نام پر چل رہی تھی اور طویل عرصے سے اس اسکیم کے تحت دیہی علاقوں میں لوگوں کو روزگار مل رہا تھا، لیکن اب حکومت نے ‘گاندھی’ لفظ ہٹا کر اس اسکیم کا نام ‘باپو’ رکھ دیا ہے ، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو گاندھی کے نام سے بھی مسئلہ ہے ۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں پارٹی کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے منریگا کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے پر کہا ”اسکیموں کے نام اور قوانین کے نام بدلنے میں مودی حکومت ماہر ہے ، اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔ نرمل بھارت ابھیان کو سوچھ بھارت ابھیان بنایا، دیہی ایل پی جی تقسیم پروگرام کو اجولا نام دیا۔ پیکیجنگ، برانڈنگ اور نام رکھنے میں یہ حکومت مہارت رکھتی ہے ۔”
انہوں نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو سے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو پہلے ہی نفرت ہے ، لیکن اب یہ بات بھی سامنے آ گئی ہے کہ انہیں بابائے قوم مہاتما گاندھی سے بھی نفرت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ”حیرت کی بات یہ ہے کہ پنڈت نہرو سے نفرت تو سمجھ میں آتی ہے ، لیکن مہاتما گاندھی سے اتنی نفرت؟ مہاتما گاندھی نیشنل ایمپلائمنٹ گارنٹی یوجنا 2005 سے نافذ ہے ۔ اب آپ اس کا نام ‘پوجیہ باپو روزگار گارنٹی یوجنا’ رکھ رہے ہیں، آخر مہاتما گاندھی کے نام سے کیا مسئلہ ہے ؟”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کی جانب سے انڈیا پر عائد 50 فیصد ٹیرف ختم کرنے کے حق میں امریکی کانگریس میں قرارداد پیش

Next Post

یوپی انتخابات میں کامیابی کیلئے بی جے پی، ایس آئی آر کو این آر سی کاپچھلادروازہ بنا رہی ہے : اکھلیش یادو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
بی جے پی حکومت غریبوں،کسانوں پر مظالم ڈھارہی:اکھلیش

یوپی انتخابات میں کامیابی کیلئے بی جے پی، ایس آئی آر کو این آر سی کاپچھلادروازہ بنا رہی ہے : اکھلیش یادو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.