منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت‘پارلیمنٹ میں تقریب

قیادت کا دہشت گردی کے خلاف اتحاد برقرار رکھنے کا عزم‘/ ملک ان کی قربانی کیلئے ہمیشہ ممنون رہے گا:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-14
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پارلیمنٹ حملے کے شہداء کو قوم کا خراجِ عقیدت‘پارلیمنٹ میں تقریب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

ملک نے ہفتہ کے روز۲۰۰۱میں پارلیمنٹ ہاؤس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر نہایت وقار اور سنجیدگی کے ساتھ اُن بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی جمہوریت کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
نائب صدرِ جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور وزیراعظم نریندر مودی نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم کی قیادت کی۔
اس موقع پر مرکزی وزراء، قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، اراکینِ پارلیمنٹ، سابق اراکین اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی موڈی نے بھی شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے دہشت گردی کے خلاف ہندستان کے پختہ عزم پر زور دیتے ہوئے ایک مضبوط پیغام دیا۔ اس سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ یادگاری تقریب محض رسمی کارروائی نہیں ہے ۔
برلا نے کہا ملک کی یکجہتی، سالمیت، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمارا اجتماعی عزم محض ایک رسمی اعلان نہیں، بلکہ یہ ایک مضبوط پیغام ہے کہ ہندستان کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔
لوک سبھا اسپیکر نے شہداء کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا جن امر ہیروز نے جس دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، وہ فرض شناسی کی علامت ہے اور جمہوری اقدار و قومی دفاع کے تئیں ہندستان کے غیرمتزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔
برلا نے شہداء کی بے مثال قومی خدمات پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے انہیں’ہمیشہ ترغیب کا سرچشمہ‘قرار دیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ایکس پر سکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو یاد کیا۔
مودی نے لکھا’’آج کے دن ہمارا ملک اُن بہادروں کو یاد کرتا ہے جنہوں نے۲۰۰۱میں پارلیمنٹ پر ہونے والے گھناؤنے حملے کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔ خطرے کے عالم میں ان کی جرات، مستعدی اور فرض شناسی قابلِ ستائش تھی۔ ہندستان ان کی عظیم قربانی کے لیے ہمیشہ ممنون رہے گا‘‘۔
اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی حکومت کی قیادت کے ساتھ موجودگی نے اس موقع پر دہشت گردی کی مذمت اور شہداء کے احترام میں قومی اتحاد کو اجاگر کیا۔
یہ خراجِ عقیدت۱۳دسمبر۲۰۰۱کے اس دہشت گردانہ حملے کی یاد میں پیش کیاگیا جب بھاری اسلحے سے لیس دہشت گردوں نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی تھی۔
قوم ان نو بہادر ہیروز جگدیش پرساد یادو اور ماتبر سنگھ نیگی(سکیورٹی اسسٹنٹس، راجیہ سبھا سکریٹریٹ) کملیش کماری(کانسٹیبل، سینٹرل ریزرو پولیس فورس) نانک چند اور رام پال (اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، دہلی پولیس) اوم پرکاش، بجندر سنگھ اور گھنشیام (ہیڈ کانسٹیبلز، دہلی پولیس)دیش راج (مالی، سینٹرل پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ) کو یاد کر رہی ہے جو اس حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہید ہوئے ۔
ان کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کے اعتراف میں جگدیش پرساد یادو، ماتبر سنگھ نیگی اور کملیش کماری کو بعد از مرگ اشوک چکر (ہندستان کا اعلیٰ ترین زمانہ امن کا بہادری ایوارڈ) دیا گیا، جبکہ نانک چند، رام پال، اوم پرکاش، بجندر سنگھ اور گھنشیام کو بعد از مرگ کیرتی چکر سے نوازا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ارو ناچل پردیش میں پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں تین کشمیری گرفتار

Next Post

جموں و کشمیر میں ۱۵ دسمبر کی ٹرانسپورٹ ہڑتال واپس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

2026-10-25
کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ
اہم ترین

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

2026-10-25
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

عمر عبداللہ کو کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کیلئے ناموں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا

2026-10-25
ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس
اہم ترین

ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس

2026-10-25
سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں
اہم ترین

سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں

2026-10-25
ڈاکٹرفاروق کا یو این کی انسانی حقوق کمیٹی سے پی او کے کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ
اہم ترین

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

2026-10-25
پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں
اہم ترین

جموں جیل میں تلاشی، سانبہ میں سرنگ مخالف کارروائی

2026-10-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

کانگریس کا عمر کابینہ میں  شامل ہونے سے انکار  ریاستی درجے کی بحالی پر اصرار

2026-10-25
Next Post
جموں و کشمیر میں ۱۵ دسمبر کی ٹرانسپورٹ ہڑتال واپس

جموں و کشمیر میں ۱۵ دسمبر کی ٹرانسپورٹ ہڑتال واپس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.