منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

لودگی معاملے پر ایوان میں بحث ہو اور اس کے تصفئے کے لیے منصوبہ بنایا جائے : راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-13
in قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر کے عوام کی نمائندگی اور ریاست کا درجہ سب سے اہم :راہل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی)
لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز دارالحکومت سمیت ملک کے بڑے شہروں میں دم گھونٹ دینے والی آلودگی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایوان میں اس پر تفصیلی بحث کرکے اس سنگین معاملے کے تصفئے کے راستے تلاش کیے جانے چاہئیں۔
مسٹر گاندھی نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ بچوں اور بزرگوں سمیت سبھی کو آلودگی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بڑوں کے لیے آلودگی کی وجہ سے سانس لینا بھی دشوار ہو رہا ہے ۔ شہری علاقوں، خاص طور پر میٹرو شہروں میں بڑی تعداد میں لوگ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ کینسر جیسی مہلک بیماری میں بھی آلودگی کی وجہ سے اضافہ ہورہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آلودگی پر ہونے والی بحث میں الزام تراشی سے بالا ہوکر ملک کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ اس سنگین معاملے کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف ہوا میں سانس لینا عوام کا بنیادی حق ہے اور اس معاملے سے نمٹنے کے لیے ایسی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جس سے مؤثر حل نکل سکے ۔
راہل گاندھی نے کہا کہ محض تشویش ظاہر کرنے یا یہ کہہ دینے سے کہ آلودگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اس بڑے بحران سے نجات پانے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے ۔
اس پر پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت آلودگی کے مسئلے پر بحث کے لیے تیار ہے ۔ اس مسئلے کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں رکھا جائے گا اور بعد میں ایوان کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ”ہم تمام اہم موضوعات پر بحث کے لیے تیار ہیں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈگو ایئرلائنز کی افراتفری کے درمیان ایک مسافر اپنا بستر لے کر بنگلورو ہوائی اڈے پہنچا

Next Post

اسٹور سے چوری کرنے والی خاتون کو جیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
مہجور نکر میں مسجد سے نل اڑا لئے گئے

اسٹور سے چوری کرنے والی خاتون کو جیل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.