بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حکومت کا آوارہ کتوں سے اسکولوں اسپتالوں اور اسٹیڈیمز کو محفوظ بنانے کا حکم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-12
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سرینگر میںآوارہ کتوں نے سیاحوں کو بھی اپنی موجودگی کا احساس دلا یا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں و کشمیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے جمعرات کو تمام شہری مقامی اداروں (یو ایل بیز) کو ہدایت دی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر اسکولوں، اسپتالوں، اسٹیڈیمز اور ٹرانسپورٹ ہبز کا نقشہ تیار کریں اور انہیں آوارہ کتوں کے داخلے سے محفوظ بنائیں۔
تین ماہ بعد لازمی معائنوں اور ان مقامات سے آوارہ کتوں کو انسانی بنیادوں پر اسے بی سی طریقہ کار کے ذریعے ہٹانے، اور۳۰ دن کے اندر تعمیل رپورٹ جمع کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ کی کمشنر سیکریٹری، مندیپ کور، نے ایک سرکیولر جاری کیا جس میں یونین ٹیریٹری کے تمام یو ایل بیز کو ہدایت دی گئی کہ وہ ادارہ جاتی علاقوں میں آوارہ کتوں کے مؤثر انتظام کے لیے سپریم کورٹ کی منظور شدہ اقدامات کو فوری طور پر نافذ کریں۔
سرکیولر میں دو ہفتوں کے اندر ایک ایسے عمل کی ہدایت دی گئی ہے جس میں تمام سرکاری و نجی اداروں…جن میں اسکول، کالج، اسپتال، اسٹیڈیم، بس اڈے‘آئی ایس بی ٹیز اور ریلوے اسٹیشن شامل ہیں‘کی نشاندہی کی جائے۔یو ایل بیز سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام ہائی رسک علاقوں کو درجہ بند کریں، خصوصاً وہ جنہیں بچے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
سرکیولر میں کہا گیا’’تمام شہری مقامی ادارے، متعلقہ ضلع مجسٹریٹس کے ساتھ تال میل میں، اس سرکیولر کے اجرا سے دو ہفتوں کے اندر اپنی حدود میں آنے والے تمام سرکاری اور نجی اداروں کی نشاندہی مکمل کریں گے‘‘۔
محکمہ نے یو ایل بیز کو ہدایت دی کہ وہ تمام شناخت شدہ اداروں کے انتظامی سربراہان کی مدد کریں تاکہ وہ فوری طور پر ضروری ساختی اور انتظامی اقدامات مکمل کر سکیں اور اپنے احاطے کو محفوظ بنا سکیں۔
سرکیولر میں کہا گیا’’تمام ادارے فوراً اپنے احاطوں کو محفوظ بنائیں، جس میں باڑ یا چار دیواری کی تعمیر یا مرمت، گیٹس کی تنصیب، اور آوارہ کتوں کے داخلے کو روکنے کے دیگر ساختی اقدامات شامل ہوں۔ محکموں کو۱۵ دسمبر تک بجٹ تخمینے جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے، اور ضلع مجسٹریٹس ہر پندرہ روز میں پیش رفت کی نگرانی کریں گے‘‘۔
سرکیولر میں مزید کہا گیا کہ میونسپل حکام لازمی طور پر ہر تین ماہ بعد معائنہ کریں، تاکہ اداروں کے نزدیک آوارہ کتوں کی کوئی آبادی موجود نہ ہو۔
سرکیولر میں مزید کہا گیا’’آوارہ کتوں کو ہٹانے کا عمل انتہائی انسانی طریقے سے اور اے بی سی (اینیمل برتھ کنٹرول) رولز اور دیگر متعلقہ جانوروں کے فلاحی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔ ظالمانہ طریقے، اندھا دھند زہر دینا یا کسی بھی قسم کا غیر انسانی سلوک سختی سے ممنوع ہے اور سخت محکمانہ کارروائی کا باعث بنے گا‘‘۔
یو ایل بیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر اٹھائے گئے اور چھوڑے گئے کتے کی تفصیلات ڈیجیٹل طور پر ریکارڈ کریں۔
محکمہ نے جموں اور سرینگر میونسپل کارپوریشنز کے کمشنرز اور کشمیر و جموں خطوں کے یو ایل بیز ڈائریکٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ۳۰دن کے اندر تفصیلی تعمیل رپورٹ جمع کرائیں۔
سرکیولر نے خبردار کیا’’کسی قسم کی تاخیر یا عدم تعمیل پر محکمانہ کارروائی ہوگی۔‘‘ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دلی میں فضائی معیار میں بہتری، لیکن صورتحال اب بھی سنگین’

Next Post

۱۳سے۱۷ دسمبر تک بالائی علاقے ہلکی برف باری کا امکان خشک موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن

۱۳سے۱۷ دسمبر تک بالائی علاقے ہلکی برف باری کا امکان خشک موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.