جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بے بنیاد مقدمات دائر کرنے پر معمر  شخص پر۲لاکھ روپے جرمانہ عائد 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

ایجنسیز
سرینگر/۱۰دسمبر
     جموں کشمیر و لداخ ہائیکورٹ نے۸۲سالہ عبدالغنی بٹ کی ایک اور درخواست خارج کرتے ہوئے ان پر ۲لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ 
    عدالت نے کہا کہ بٹ سالوں سے عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں اور ججوں، عدالت کے ملازمین اور اپنی بہو کے خلاف بار بار بے بنیاد مقدمات دائر کر رہے ہیں۔
    جسٹس ونود چٹرجی کول نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بٹ بار بار ایک ہی قسم کے الزامات کے تحت نئی عرضیاں دائر کرتے ہیں اور عدالتی عمل کا غلط استعمال ان کی عادت بن چکا ہے ۔
     عدالت کے مطابق بٹ نے اپنی نئی درخواست میں بھی اپنی بہو کے خلاف نامناسب اور قابل اعتراض زبان استعمال کی تھی، جسے ریکارڈ سے حذف کرنے کا حکم دیا گیا۔
    موجودہ کیس میں درخواست گزار نے پاور آف اٹارنی کے ذریعے اپنے بیٹے کی طرف سے کارروائی کرتے ہوئے اپنی بہو کے خلاف فوجداری کارروائی مانگی تھی اور کئی ماتحت ججوں کے خلاف بھی کارروائی کی درخواست دی تھی۔ عدالت نے کہا کہ یہ مطالبات قانونی طور پر غلط اور عدالتی افسران کو ہراساں کرنے کی کوشش ہیں۔
    عدالت نے کہا کہ بٹ کا پاور آف اٹارنی انہیں وکیل بن کر عدالت میں دلائل دینے کا حق نہیں دیتا اور وہ اس بارے میں عدالت کے سوال کا جواب بھی نہیں دے سکے ۔
    فیصلے میں سپریم کورٹ کے کئی حوالوں کے ساتھ یہ بات واضح کی گئی کہ فالتو اور جھوٹے مقدمات عدالتوں کیلئے بڑا مسئلہ ہیں، کیونکہ ان سے اصلی مقدمات میں تاخیر ہوتی ہے اور عدالتی نظام متاثر ہوتا ہے ۔
    عدالت نے حکم دیا کہ بٹ سے ۲لاکھ روپے جرمانہ چار ہفتوں میں وصول کیا جائے ، اور اگر وہ ادائیگی نہ کریں تو رقم ریونیو قوانین کے تحت وصول کی جائے ۔
    اہم بات یہ ہے کہ عدالت نے اس فیصلے کی نقل چیف جسٹس کو بھیجنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ایسے بے جا اور غیر ضروری مقدمات کو روکنے کے لیے نئے قواعد یا گائیڈلائنز بنائے جائیں، تاکہ عدالتوں کا وقت اور وقار محفوظ رہ سکے ۔
    عدالت نے کہا کہ ایسے معاملات چیف جسٹس کی سنجیدہ توجہ کے مستحق ہیں تاکہ مستقبل میں عدالتی عمل کا غلط استعمال روکنے کیلئے مؤثر قواعد وضع کیے جا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ بن چکا ہے : ڈونلڈ ٹرمپ

Next Post

فوج کی شمالی کمان کے  سربراہ کا دورہ کشتواڑ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
پونچھ:ایل او سی کے نزدیک متعدد علاقوں میں تلاشی کارروائی

فوج کی شمالی کمان کے  سربراہ کا دورہ کشتواڑ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.