سرینگر/۲۹نومبر
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ریکارڈ توڑ سردیوں کا زور تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جس نے اہلیان وادی کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سرینگر میں گذشتہ کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا اور رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی۔
وادی کے سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۲ء۵ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۹ء۴ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سرینگر ہوائی اڈے پر کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۵ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زوجیلا پاس پر شبانہ درجہ حرارت منفی۰ء۱۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۰ء۹ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۲ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۱۰دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران سردیوں کا زور برقرار رہ سکتا ہے ۔










