پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خصوصی حیثیت اور ر یاستی درجہ کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی: این سی ورکنگ کمیٹی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-29
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
پاکستان میں جب عوامی حکومت آئیگی تو دونوں ممالک میں امن ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۲۸ نومبر
حکمران نیشنل کانفرنس نے جمعہ کو دو روزہ ورکنگ کمیٹی اجلاس کے اختتام پر متعدد قراردادیں منظور کیں، جن میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے ’اٹل عزم‘ کا اعادہ اور ریاستی درجہ کی فوری بحالی کا مطالبہ شامل ہے۔
سات منظور شدہ قراردادوں میں پہلی قرارداد کے مطابق’’ورکنگ کمیٹی نے متفقہ طور پر جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے اپنے اٹل عزم کا اعادہ کیا۔ کمیٹی نے اس بات کو دوہرایا کہ یہ مسئلہ عوام کی امنگوں اور عزتِ نفس کا مرکز ہے اور اسے مزید تاخیر کے بغیر حل کیا جانا چاہیے‘‘۔
اس میں کہا گیا کہ پارٹی جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی مکمل بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ کمیٹی نے ریاستی درجہ کی فوری بحالی کا مطالبہ بھی کیا۔
ورکنگ کمیٹی نے ۱۰نومبر کو دہلی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی بھی مذمت کی، جس میں کم از کم۱۵؍ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
پارٹی نے کہا’’ورکنگ کمیٹی نے دہلی کے دہشت گردانہ حملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اس کی بلا مشروط مذمت کی۔ کمیٹی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ایک مہذب معاشرے میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہوتی اور ایسے انسانیت سوز حملوں سے پوری سختی سے نمٹا جانا چاہیے‘‘۔
کمیٹی نے۱۴ نومبر کو نوگام پولیس اسٹیشن کے اندر ہونے والے حادثاتی دھماکے پر بھی تشویش ظاہر کی، جس میں کم از کم نو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
این سی نے بیان میں کہا’’کمیٹی نے کہا کہ اس واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے اور کسی بھی قسم کے ایس او پی میں انحراف کی ذمہ داری طے کی جانی چاہیے‘‘۔
پارٹی نے ملک بھر میں جموں کشمیر کے لوگوں کے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا اور طلبہ، تاجروں اور رہائشیوں کو درپیش ہراسانی کی رپورٹوں پر شدید تشویش ظاہر کی۔
پارٹی نے کہا’’ہر کشمیری دہشت گرد نہیں ہوتا اور نہ ہی دہشت گردی کا حامی‘‘۔
اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر ریاستی درجہ بحال کر دیا جائے تو پہلگام اور دہلی جیسی دہشت گردانہ وارداتیں دوبارہ نہیں ہوں گی، کیونکہ سیکورٹی کی ذمہ داری منتخب حکومت کے پاس ہوگی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’کیا پہلگام یا دہلی جیسے حملے اس وقت ہوئے جب ہم سیکورٹی کے ذمہ دار تھے؟ میں چھ سال وزیر اعلیٰ رہا، کیا پہلگام جیسا کوئی حملہ ہوا؟ یا دہلی جیسا؟ ذمے داری ہمیں دیجیے، پھر دیکھئے کیا ہوتا ہے۔ اگر ہم ناکام رہے تو ریاستی درجہ واپس لے لیجیے‘‘۔
عمرعبداللہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ریاستی درجہ کی بحالی کا وعدہ پورا ہوگا۔انہوں نے کہا’’میرا ماننا ہے کہ مرکزی حکومت اتنی جھوٹی نہیں کہ پارلیمنٹ میں کیا گیا وعدہ پورا نہ کرے۔ ورنہ مرکز یہ مان لے کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کو اس بات کی سزا دے رہا ہے کہ انہوں نے بی جے پی کو یہاں حکومت بنانے نہیں دی۔ اگر ایسا ہے تو ٹھیک ہے، ہم یہ سزا برداشت کر لیں گے۔ندائے مشرق خبر‘‘

 

 

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لالچوک اور گرد نواح میں سکیورٹی فورسز کا تلاشی آپریشن

Next Post

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
محبوبہ کا این سی پر جنوبی کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.