ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

حج ۲۰۲۲:’خواہش تھی کہ تندرست ہوکرحج کروں گا مگراللہ نے پہلے ہی بلا لیا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-07
in مقامی خبریں
A A
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//(ویب ڈیسک)
سعودی عرب کی حکومت اس سال دنیا بھر سے تین سو معذور مسلمانوں کوسرکاری سطح پر حج کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ان خوش قسمت عازمین حج میں روس سے تعلق رکھنے والے سبیربھی شامل ہیں۔
سبیر اپنے والدین کے ہمراہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد خانہ کعبہ کا طواف کرچکے ہیں۔
وہیل چیئرپر لیٹے سبیرکا کہنا ہے ’’ میری خواہش تھی کہ اللہ مجھے شفا دے اور میں چل کراللہ کے گھر کا دیدار کروں مگر اللہ نے مجھے معذوری میں بھی اپنے گھر کی زیارت کی توفیق دی‘‘۔
۲۱ سالہ روسی حاجی سبیر کو اس سال زندگی میں پہلی بار اپنے والدین کے ہمراہ حج پر گئے ہیں۔ ان کے عزم کے سامنے ان کی معذوری جواب دے گئی۔
حاجی سبیرنے سعودی الاخباریہ چینل پر نشر ایک رپورٹ کے ذریعے کہا ’’میں پیدائش سے ہی مکمل طور پر فالج کا شکار ہوں اور یہ پہلی بار نہیں ہے کہ میں مکہ مکرمہ گیا ہوں۔ خدا پرمجھے بہت بھروسہ ہے۔ ایک دن میں خود اپنے پیروں پر چلوں گا‘‘۔
سبیر نے حج کی سعادت حاصل کرنے پر بے حد مسرت کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کیلئے یہ سفر آسان کر دیا۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین کی طرف سے حج کے اخراجات اٹھانے اور سعودی عوام کی طرف سے مہمان نوازی پر بے حد شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سچ ہے کہ میں وہیل چیئر پر ہوں، لیکن حج کی سہولت کیلئے سب کچھ تیار ہے۔
سبیر کے والد نے کہا’’ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے، جس نے ہمیں مکہ آنے اور حج کرنے پر اصرار کیا۔ ہم مقدس جذبات کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ماں کی شفقت باپ سے زیادہ ہوتی ہے جب ہم اپنے بیٹے کو دیکھتے ہیں اور ہم صرف دعا ہی کر سکتے ہیں۔ اللہ ہمارے بیٹے کو شفا عطا کرے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے ایک سال قبل شروع کیے گئے معذور افراد کے حج پروگرام کے تحت ۳۰۰ معذور عازمین حج جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پرپہنچے جہاں سے وہ آج بدھ کو مکہ معظمہ پہنچ گئے اور ۱۴۴۳ھ کے حج سیزن میں فریضہ حج اداکریں گے۔
اندرون اور بیرون ملک سے آنیوالے معذور عازمین حج سعودی عرب کے سرکاری مہمان ہیں اور ان کے حج کے تمام اخراجات سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ ادا کرے گی۔ معذوری سے دوچار عازمین میں بصری، سمعی، گویائی اور جسمانی حرکت سے محروم عازمین شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہوم اسٹے اور پیئنگ گیسٹ ہاوسز کی رجسٹریشن کے طریقہ ٔ کار کو آسان بنانے کیلئے رہنما خطوط

Next Post

وادی میں مزید بارشوں کا امکان شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
ہماچل میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری

وادی میں مزید بارشوں کا امکان شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.