سرینگر//
زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سیاحت کی تجارت میں شامل ہونے میں سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت نے جموں کشمیر کے مرکزی علاقے علاقے میں ہوم اسٹے اور پیئنگ گیسٹ ہاوسز کی رجسٹریشن کیلئے طریقہ کار کے رہنما خطوط کو مطلع کیا ہے ۔
اس سلسلے میں سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے احکامات جاری کئے ۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان رہنما خطوط کو مطلع کرنے کا مقصد ان لوگوں کیلئے پریشانی سے پاک ماحول پیدا کرنا ہے جو اپنی جائیدادوں کو ہوم اسٹے /پیئنگ گیسٹ ہاوس کے طور پر رجسٹر کرانا چاہتے ہیں ۔
ہوم سٹیز کے تصور کو متعارف کرانے کا ایک اضافی فائدہ مقامی ثقافت ، کھانوں ، دستکاری وغیرہ کو فروغ دینا ہے جس سے مقامی باشندوں کیلئے روز گار کے مواقع میں اضافہ ہوتا ہے ۔
محکمہ کی طرف سے حال ہی میں سیاحتی نقشے پر ڈالے گئے ۷۵ نئے سیاحتی مقامات پر ہوم سٹیز /پیئنگ گیسٹ ہاوسز کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ اس سے سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے ۔