پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

۲۰ فیصد اضافہ:عمر نے چپی وتوڑ لی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-11-26
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعلیٰ کی صفائی

اس سے بھی آگے جہاں اور ہے

اب اپنے وزیر اعلیٰ ‘عمرعبداللہ اتنے بھی بزی… اتنے بھی مصروف تو نہیں ہیںکہ انہیں ایک جھوٹی بات‘ ایک افواہ ‘ ایک غلط فہمی کو دور کرنے میں ایک ہفتہ لگ جائے … نہیں ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ وزارت اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے والا بے کار ہو تا ہے‘ اس کا کوئی کام دھندہ نہیں ہو تا ہے… نہیں ہم ایسانہیں کہہ رہے ہیں لیکن عمرعبداللہ کے حوالے سے ہم ایسا کہہ سکتے ہیں اور… اور اس لئے کہہ سکتے ہیں کہ … کہ یہ عمرعبداللہ ہی ہیں جو کہتے رہتے ہیں ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں… جب اختیارات نہیں ہوں گے تو… تو کوئی کام بھی نہیں ہو گا… جب کام نہیں ہو گا تو… تو آرام ہی آرام ہو گا… جب آرام ہو گا تو…تو وقت ہی وقت ہو گا… ہر ایک جھوٹی بات‘ ہرایک افواہ ‘ ہرایک غلط فہمی کو دور کرنے کا وقت … لیکن پھر بھی وزیر اعلیٰ نے بجلی میں ۲۰ فیصد اضافے کی جھوٹی بات ‘غلط فہمی اور افواہ کو دور کرنے میں ہفتہ بھر لگایا … وزیرا علیٰ ۷x۲۴ دنیا سے جڑے رہتے ہیں… بات بات اور ہر ایک بات پر اپنی بات سامنے رکھتے ہیں… بغیر کوئی وقت ضائع کئے… لیکن… لیکن نہ جانے کیوں جب اُن باتوں کی وضاحت ضروری ہو تی ہے… جن باتوں کا تعلق جموںکشمیر کے لوگوں سے ہو تا ہے تو… تو اپنے وزیر اعلیٰ …بیس تیس برس‘جب لوگوں تک اپنی بات پہنچانے کیلئے اظہار کے ذرائع محدود تھے‘ پیچھے چلے جاتے ہیں…اور بجلی میں ۲۰ فیصد اضافے کی بات پر بھی ایسا ہی ہو ا… یقینا وزیرا علیٰ نے اب صفائی دی ہے… لیکن صفائی کیلئے ان جناب نے جو وقت لیا… ایک طویل وقت لیا … اس سے تو لگتا ہے کہ صاحب کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے… کچھ تو ہے… انہیں اس بات کو رد کرنے میں اسے ‘جھوٹ‘ غلط فہمی اور افواہ قرار دینے میں ایک منٹ بھی نہیں لگتا ہے… لیکن ان جناب نے انتظار کیا … اس بات کا انتظار کہ… کہ لوگ اس پر کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں… لیکن جب مخالفانہ ردعمل سامنے آیا … جو شدید تھا تو… تو وزیرا علیٰ نے اپنی چپی توڑ دی… لیکن … لیکن یہ نہیں کہا… بالکل بھی نہیں کہا کہ آخر یہ جھوٹی‘غلط فہمی اور افواہ آئی کہاں سے … ان کی میز سے نہ سہی لیکن…لیکن کسی میز پر تو اس نے جنم لیا نا…کس مقصد سے لیا‘ وزیر اعلیٰ صاحب نے اس پر چپی سادھ لی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دراندازوں کی مدد سے اقتدار حاصل کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا: بی جے پی

Next Post

چونا پتھر کی ای- انیلامی: جموں کشمیر کے لیے پائیدار ترقی کا فریم ورک

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کی صفائی

2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اس سے بھی آگے جہاں اور ہے

2026-09-05 - Updated on 2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست: کشمیر کی سیاست!

2026-09-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تو غلط بات ہے!          

2026-09-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پہلے بجلی ہو تو سہی!

2026-09-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وعدے اور دعوے!                

2026-09-01
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بیل آیا اور مار کے چلا بھی گیا !

2026-08-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جھوٹ بولے، کوا کاٹے

2026-08-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

چونا پتھر کی ای- انیلامی: جموں کشمیر کے لیے پائیدار ترقی کا فریم ورک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.