بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن تیز‘۱۵۰ مقامات پر چھاپے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-13
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سرینگر میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن تیز‘۱۵۰ مقامات پر چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۱۲نومبر
سری نگر پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشت گردی سے وابستہ نیٹ ورکس کے خاتمے کی اپنی مہم کے تحت بدھ کو شہر بھر میں ایک بڑے پیمانے پر کارروائی انجام دی۔
پولیس نے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے معاونین اور اوور گراؤنڈ ورکرز کے گھروں پر چھاپے مارے جو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت جاری تحقیقات سے وابستہ ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں سرینگر کے تمام زونز میں انجام دی گئیں، جن میں مختلف تھانوں اور پولیس پوسٹوں کے دائرے میں آنے والے علاقے شامل تھے ۔ کارروائی میں ڈسٹرکٹ پولیس کی اسپیشل آپریشنز گروپ بھی شریک تھی۔ ذرائع کے مطابق، اب تک۱۵۰سے زائد رہائش گاہوں کی تلاشی لی جا چکی ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تمام تلاشی کارروائیاں قانونی ضابطوں کے مطابق، مجسٹریٹس اور غیر جانب دار گواہوں کی موجودگی میں انجام دی گئیں۔ ان کارروائیوں کی نگرانی اعلیٰ پولیس افسران کر رہے تھے ۔
تلاشی کے دوران پولیس نے دستاویزات، ڈیجیٹل ڈیوائسز، اور دیگر قابلِ اعتراض مواد ضبط کیا جو جاری تحقیقات میں معاون ثابت ہوگا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ایک وسیع تر انٹیلی جنس مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد دہشت گردانہ سازشوں کو وقت سے پہلے ناکام بنانا اور شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سری نگر پولیس دہشت گردی کے ہر معاون نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ جو کوئی بھی غیر قانونی یا ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و استحکام کے قیام میں پولیس کا ساتھ دیں اور مشتبہ سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میاں عبدالقیوم کا رہائشی مکان اور اراضی ضبط :پولیس

Next Post

سرینگر میں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
پہلگام حملے کے بعد کشمیر کی سیاحت زوال کا شکار‘ ہوٹلوں میںصرف۵ فیصد بکنگ

سرینگر میں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات درج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.