پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر میں رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات درج

مزید گراوٹ متوقع‘ اگلے۳دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-13
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
پہلگام حملے کے بعد کشمیر کی سیاحت زوال کا شکار‘ ہوٹلوں میںصرف۵ فیصد بکنگ

dal lake

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

سرینگر/۱۲نومبر
وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت لگاتار نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پوری وادی سردی کی لپیٹ میں ہے اور اس دوران گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ایک اور سرد رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور اس طرح رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔
سری نگر میں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۸ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی ضلع بڈگام وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں شبانہ درجہ حرارت منفی۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گاندربل میں شبانہ درجہ حرارت منفی۷ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور کولگام اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۱ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت ۹ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جموں صوبے میں سرد ترین علاقہ بانہال رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
اس دوران شدید سردیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے۳دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۱۲سے۱۵نومبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ۱۶نومبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران دو پہر کے بعد پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ۱۷سے۱۹نومبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم۲۰نومبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود جبکہ ۲۱سے۲۳نومبر تک مجموعی یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں۱۷سے۲۰نومبر تک درجہ حرارت میں بہتری درج ہونے کا امکان ہے تاہم اس کے بعد درجہ حرارت میں گراوٹ متوقع ہے ۔یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن تیز‘۱۵۰ مقامات پر چھاپے

Next Post

لال قلعہ دھماکہ ’سنگین دہشت گردانہ واقعہ‘قرار،وزیر اعظم کی صدارت میں سکیورٹی اجلاس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
لال قلعہ کے قریب دھماکہ‘۸؍ افراد ہلاک

لال قلعہ دھماکہ ’سنگین دہشت گردانہ واقعہ‘قرار،وزیر اعظم کی صدارت میں سکیورٹی اجلاس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.