جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ماں سیتا کے آشیرواد سے ہی بہار ایک ترقی یافتہ ریاست بنے گا: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-09
in قومی خبریں
A A
برہموس نے پاکستان کی نیندیں اڑا دیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

سیتامڑھی، 8 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز سیتامڑھی کی سرزمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں سیتا کے آشیرواد سے ہی رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ رام للا کے حق میں آیا تھا اور انہی کی کرپا سے بہار ایک ترقی یافتہ ریاست بنے گا۔
وزیر اعظم نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ میں ماں سیتا کی جنم بھومی پر آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار 8 نومبر 2019 کو انہیں سیتا ماتا کی دھرتی پر آنے کا موقع ملا تھا اور اگلے ہی دن صبح پنجاب میں کرتارپور صاحب کوریڈور کے افتتاح کے لیے جانا تھا۔ اسی دن سپریم کورٹ میں ایودھیا مقدمے پر فیصلہ بھی آنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اُس وقت ان کا دل پرارتھنا کر رہا تھا کہ سیتا میا کے آشیرواد سے فیصلہ رام للا کے حق میں آئے تو کتنا اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پرارتھنا قبول ہوئی، سیتا میا کا آشیرواد ملا اور فیصلہ رام للا کے حق میں آیا۔ آج وہ ایک بار پھر سیتا ماتا کی دھرتی پر آکر ان کا آشیرواد لے رہے ہیں اور اُن لمحات کو یاد کر رہے ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ماں سیتا کے آشیرواد سے ہی بہار ترقی یافتہ ریاست بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کا بہار اسمبلی الیکشن وکست بہار کی تعمیر کے لیے ہے ، اور یہی انتخاب طے کرے گا کہ آنے والے برسوں میں بہار کے بچوں کا مستقبل کیسا ہوگا۔
انہوں نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آر جے ڈی والے بہار کے بچوں کے لیے جو کرنا چاہتے ہیں، وہ ان کی انتخابی تشہیر میں بج رہے گانے سنیں گے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ ان کا پیغام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں سے گانے گوا کر یہ کہا جا رہا ہے کہ انہیں ‘رنگدار’ بننا ہے ، اور اب بہار کے عوام کو طے کرنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو رنگدار یا ڈاکٹر بنانا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بہار کے لوگوں نے کمال کر دیا ہے اور پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد جنگل راج والوں کو بجلی کا جھٹکا لگا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرف اس بات کا چرچہ ہے کہ بہار کی خواتین اور نوجوانوں نے ترقی کو چُنا ہے ۔ مودی نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت عوام کی طاقت ہے اور سیتامڑھی کی یہ ریلی دیکھ کر اس طاقت کا احساس ہو رہا ہے ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ بہار کی این ڈی اے حکومت میں کَٹّہ والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کی حکومت بچوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، کتابیں اور کھیل کود کا سامان دے رہی ہے ، لیکن دوسری طرف مہاگٹھ بندھن کے لوگ انہیں کٹّہ تھمانے کی فکر میں ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن کے لیڈر صرف اپنے بچوں کے خواب دیکھتے ہیں، انہیں وزیر بنانا چاہتے ہیں، لیڈر بنانا چاہتے ہیں، مگر عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے کے بعد یہ عام لوگوں کے بچوں کو رنگدار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام سب سمجھ چکے ہیں اور اس کا اثر پہلے مرحلے کے الیکشن میں صاف نظر آیا ہے ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ یہ وہی صوبہ ہے جہاں کرپوری ٹھاکر اور بھولا پاسوان شاستری جیسے رہنماؤں نے عوام کو سماجی انصاف دلانے کی کوشش کی تھی، مگر جیسے ہی آر جے ڈی (راشٹریہ جنتا دل) کی حکومت آئی، پورا ماحول بدل گیا اور سماجی انصاف کی سوچ آہستہ آہستہ جنگل راج میں بدل گئی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رٹھالہ کی جھگی بستی میں آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے : ریکھا گپتا

Next Post

قرآن کے نام پر سیاست: حرمت کی سرحدوں سے کھیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

قرآن کے نام پر سیاست: حرمت کی سرحدوں سے کھیل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.