منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’در بار موو کی بحالی فاصلے مٹائیگی ‘

میں نے اپنا فرض پورا کیا‘امید ہے کہ اس فیصلے سے جموں و کشمیر کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا:وزیرا علیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-04
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کاروبار
A A
’در بار موو کی بحالی فاصلے مٹائیگی ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

’حکومت میںابھی ایک سال ہی ہوا ہے‘وعدہ کرتا ہوں کہ حالات بتدریج بہتر ہوتے جائیں گے‘

سرینگر/۳نومبر
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ اْن کی حکومت نے صدیوں پرانی ’در بار موو‘ کی روایت کو اس لیے بحال کیا ہے تاکہ سابق ریاست کی دو راجدھانیوں، جموں اور سری نگر، کے درمیان پائے جانے والے فاصلے اور خلیج کو کم کیا جا سکے۔ اْن کا کہنا تھا کہ بعض چیزوں کو صرف مالی پیمانوں پر نہیں تولا جا سکتا۔
’در بار موو‘ کی روایت کے تحت جموں و کشمیر کے سرکاری دفاتر سردیوں میں سری نگر سے جموں منتقل کیے جاتے ہیں اور گرمیوں میں واپس سری نگر۔
سول سیکرٹریٹ اور دیگرموو دفاتر۳۰؍ اور ۳۱ ؍اکتوبر کو سری نگر میں بند کر دیے گئے اور پیر کے روز سے جموں میں چھ ماہ کے لیے اپنا کام کاج شروع کر دیا۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ کچھ لوگ ہمیشہ جموں اور سری نگر کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور سیاسی فائدے کیلئے ’جموں بمقابلہ کشمیر‘ کا مسئلہ چھیڑتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا ’’ہم اْس خلیج کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور دوری مٹانا چاہتے ہیں۔‘‘
یہ سالانہ روایت تقریباً ۱۵۰ سال پہلے ڈوگرہ حکمرانوں کے دور میں شروع ہوئی تھی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جون ۲۰۲۱ میں اسے یہ کہہ کر بند کیا تھا کہ انتظامیہ مکمل طور پر ای۔آفس نظام پر منتقل ہو چکی ہے، جس سے سالانہ تقریباً ۲۰۰ کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔
اس فیصلے کو مختلف حلقوں سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر جموں کے کاروباری طبقے نے اسے تجارت اور دونوں خطوں کے درمیان روایتی رشتے پر کاری ضرب قرار دیا۔ وہ طویل عرصے سے اس روایت کی بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
۱۶؍ اکتوبر کو عمر عبداللہ نے اپنا انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے در بار موو کو بحال کر دیا، جس سے جموں کے کاروباری طبقے کو زبردست راحت ملی۔
وزیرا علیٰ نے کہا ’’آپ نے آج صبح خود دیکھا ہوگا کہ یہ فیصلہ جموں کے لیے کتنا اہم تھا۔ سول سیکرٹریٹ تک میرا سفر جو عام طور پر پانچ منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے، آج ایک گھنٹہ لگا کیونکہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے اور محبت کا اظہار کر رہے تھے۔ جب ’در بار موو‘ بند ہوا تھا تو جموں سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔‘
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے اپنا فرض ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ اْن کے اس فیصلے سے جموں و کشمیر کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
عمرعبداللہ نے کہا ’’سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہر چیز کو پیسے سے نہیں تولا جا سکتا۔ در بار موو کو پیسہ بچانے کے لیے بند کیا گیا تھا۔ کچھ چیزیں پیسوں سے بڑھ کر ہوتی ہیں، کیونکہ یہ جموں و کشمیر کے دونوں خطوں کے جذبات اور اتحاد سے جڑی ہوئی ہیں۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ روایت دونوں خطوں کو جوڑنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا ’’جب در بار مووبند کیا گیا تو دونوں خطوں کے درمیان اتحاد متاثر ہوا۔ ہم نے اس غلطی کو درست کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ فیصلہ مالی طور پر بھی فائدہ مند ثابت ہوگا، مگر ہر چیز کو صرف روپے پیسے میں نہیں تولا جا سکتا۔ اگر در بار مووکو صرف مالی بنیاد پر دیکھا جائے گا تو ایسی ہی غلط فیصلے لیے جائیں گے۔ اس روایت کی بحالی سے جموں کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔‘‘
ملازمین کے تبادلے سے متعلق انتظامات پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چونکہ یہ عمل ایک عرصے بعد ہو رہا ہے، اس لیے کچھ دن لگیں گے کہ حکومت تمام کمیوں کو دور کر سکے۔
ان کاکہنا تھا’’دفاتر کو منظم کرنا ہے، ملازمین کے رہائشی انتظامات کرنے ہیں، اور باقی تمام سہولیات بھی فراہم کرنی ہیں۔ اس کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایک ایڈیشنل چیف سیکرٹری کریں گے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ شالین کبرا اور اْن کی ٹیم ملازمین کے تمام مسائل حل کریں گے۔‘‘
عمر عبداللہ نے کہا کہ اْن کی حکومت کو اقتدار سنبھالے صرف ایک سال ہوا ہے، ’’اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ حالات بتدریج بہتر ہوتے جائیں گے۔(ندائے مشرق ویب ڈیسک)‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چار سال بعدسرمائی درالخلافہ جموں میں روایتی دربار موو بحال

Next Post

کلدیپ یادیو آسٹریلیا کی ٹیسٹ تیاری کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

2026-10-27
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

2026-10-27
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

’کشمیر میراتھن نے یو ٹی کے عالمی کھیلوں کے تشخص کو مضبوط بنایا‘

2026-10-27
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
اہم ترین

یومِ الحاق پر بی جے پی کا جشن‘پی ڈی پی کا وعدوں اور حقوق کی بحالی پر زور

2026-10-27
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
اہم ترین

شوپیاں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے‘ سردی میں اضافہ

2026-10-27
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

وزیر اعظم کے والد سے متعلق  کھڑگے کے بیان پر جموں  میں بی جے پی کا احتجاج

2026-10-27
پلوامہ میں دہشت گردی مخالف پولیس کارروائیاں جاری
اہم ترین

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کی  اطلاع کے بعد تلاشی مہم شروع

2026-10-27
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

راجوری میں سڑک حادثے میں۱۶مسافر زخمی

2026-10-27
Next Post
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں

کلدیپ یادیو آسٹریلیا کی ٹیسٹ تیاری کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.