بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

چار سال بعدسرمائی درالخلافہ جموں میں روایتی دربار موو بحال

وزیر اعلیٰ کی انتظامی سکریٹریوں کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-04
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
چار سال بعدسرمائی درالخلافہ جموں میں روایتی دربار موو بحال

omar

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں/۳نومبر
جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں پیر کی صبح وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے سول سکریٹریٹ میں رسمی سلامی لینے کے ساتھ ہی چار سال بعد صدیوں پرانی انتظامی روایت دربار موو بحال ہوگئی۔
سرینگر میں۳۰؍اور۳۱؍اکتوبر کو بند ہونے والے سول سیکرٹریٹ اور دیگر دفاترآج ۳نومبر کو جموں سے دربار مووکے تحت کام کرنا شروع کر دیں گے ۔ یہ مشق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سال۲۰۲۱میں بند کر دی تھی۔
عمر عبداللہ پیر کی صبح۹بجے کے قریب اپنی سرکاری رہائش گاہ سے رگو ناتھ بازار کے راستے سے پیدل سول سیکریٹ کی طرف روانہ ہوئے اور اس دوران مختلف کاروباری انجمنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں پھول مالائیں پہنائیں اور ان پر پھول برسائے ۔ راستے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو وزیر اعلیٰ کو پھول مالائیں پہنا رہے تھے ۔
ان کے ہمراہ نائب وزیر اعلی سریندر چودھری اور وزیر جاوید رانا بھی تھے ۔
ادھر دربار مو کی بحالی سے جموں شہر میں جشن کا سماں ہے اور دکاندار اور دیگر تجارت پیشہ لوگ خوش نظر آ رہے ہیں۔
سری نگر سے جموں شفٹ ہونے والے ملازمین کے لیے سکیورٹی، رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات سمیت دفاتر کو آسانی سے کھولنے کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ دربار مو کے پیش نظر تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، خاص طور پر سول سیکریٹریٹ اور منسٹرز انکلیو کے ارد گرد سخت سکیورٹی بندوبست کیا گیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور زیادہ تر ملازمین نے پیر کو یہاں اپنے دفاتر میں حاضری کیلئے سرین گر سے جموں تک سڑک کے ذریعے سفر کیا۔
کشمیر میراتھن۲میں شرکت کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نے ’ایکس‘پر ایک تصویر اپ لوڈ کرکے لکھا تھا’ایک ہاف میراتھن کی محنت کے بعد انعام کے طور پر سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر پیڑا میں خوب گھی ڈال کر بنی راجما چاول کی پلیٹ کا مستحق ہوں‘‘۔
جموں خطے میں دربار موو کی بحالی کو عوامی سطح پر نہایت مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے ۔ شہریوں اور تاجروں نے کہا ہے کہ اس اقدام سے جموں کی معیشت کو نئی جان ملے گی، کیونکہ سرکاری اہلکاروں، وزرا اور ان کے عملے کی آمد سے کاروبار، ہوٹل انڈسٹری، ٹرانسپورٹ اور دیگر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ جون۲۰۲۱میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس روایت کو’غیر ضروری‘قرار دیتے ہوئے ختم کر دیا تھا۔ اس وقت حکومت نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہر چھ ماہ بعد سیکریٹریٹ اور سرکاری ریکارڈ کو سری نگر سے جموں اور پھر جموں سے سری نگر منتقل کرنے پر تقریباً ۲۰۰کروڑ روپے سالانہ خرچ ہوتے ہیں، جو خزانے پر ایک غیر معمولی بوجھ ہے ۔
تاہم موجودہ حکومت کا کہنا ہے کہ دربار مو محض انتظامی روایت نہیں بلکہ ریاست کی ثقافتی ہم آہنگی، علاقائی توازن اور جمہوری شمولیت کی علامت ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ دربار مو کی روایت۱۹ویں صدی میں مہاراجہ رنبیر سنگھ کے دور میں شروع ہوئی تھی تاکہ جموں و کشمیر کے دونوں خطوں ، جموں اور کشمیر، کے درمیان انتظامی توازن برقرار رکھا جا سکے ۔ یہ روایت تب سے جاری رہی، تاہم ۲۰۲۱میں پہلی بار اسے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ختم کر دیا تھا۔
اس دوران جموںکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز سرمائی دارالحکومت جموں میں دفاتر کھولنے کے بعد وزرا کے کونسل اور انتظامی سکریٹریوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں محکموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا اور دربار منتقلی کے بعد انتظامی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں پیر کی صبح وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے سول سکریٹریٹ میں رسمی سلامی لینے کے ساتھ ہی چار سال بعد صدیوں پرانی انتظامی روایت دربار منتقلی بحال ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے’ایکس‘ہیںڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا’’سرمائی دارالحکومت جموں میں دفاتر کا باضابطہ افتتاح کرنے کے فوراً بعد وزیر اعلیٰ نے وزرا کے کونسل اور انتظامی سکریٹریوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی تاکہ محکموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا جاسکے اور دربار منتقلی کے بعد انتظامی تیاریوں کا بھی اندازہ لگایا جا سکے ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سال۲۰۲۱میں اس روایت کو ’غیر ضروری‘قرار دیتے ہوئے ختم کر دیا تھا۔یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی ایچ پی ایل :منتظمین غائب، سوال باقی : ایک خیالی لیگ کس طرح تماشہ بن گئی

Next Post

’در بار موو کی بحالی فاصلے مٹائیگی ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
’در بار موو کی بحالی فاصلے مٹائیگی ‘

’در بار موو کی بحالی فاصلے مٹائیگی ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.