منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

 نوجوان پچھلی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا، ایس ایس جی اہلکاروں نے پکڑ لیا؛ پولیس کے مطابق دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۷ستمبر

                جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جموں میں واقع سرکاری رہائش گاہ میں ایک۲۱ سالہ نوجوان کے مبینہ طور پر داخل ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جسے ایک اہم سکیورٹی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعہ دن کے اجالے میں پیش آیا، جبکہ اس وقت عمر عبداللہ نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے لیے موجود تھے۔

                انڈئن ایکسپریس کی ایک رورٹ مے مطابق عمر عبداللہ نئی دہلی میں جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی، منتخب حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے درمیان کام کاج سے متعلق قواعد کو حتمی شکل دینے اور ریزرویشن کے معاملات کو منطقی بنانے سمیت مختلف امور پر امت شاہ سے بات چیت کر رہے تھے۔

متعلقہ

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

                ابتدائی تحقیقات کے مطابق مبینہ طور پر داخل ہونے والا نوجوان منشیات کا عادی ہے اور اس کے کسی دہشت گرد تنظیم سے روابط نہیں پائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق وہ کسی بدنیتی کے ساتھ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں داخل نہیں ہوا تھا۔ تاہم اس واقعے نے سکیورٹی انتظامات پر سوالات ضرور کھڑے کر دیے ہیں۔

                حکام کے مطابق ریاسی کا رہائشی مذکورہ نوجوان۳ ؍ ستمبر کو ایک دوست کے ہمراہ جموں آیا تھا۔ اسی شام گجر نگر پولیس چوکی کی ایک ٹیم نے اسے نشے کی حالت میں گھومتے ہوئے پایا۔

                پولیس اسے چوکی لے گئی اور نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (NDPS) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے اسی شام اس کے والدین کو طلب کیا، جنہوں نے دور دراز علاقے میں رہنے کی وجہ سے اگلی صبح آنے کی یقین دہانی کرائی۔ وہ۴ستمبر کو پولیس چوکی پہنچے۔

                حکام کے مطابق متعلقہ جرم میں زیادہ سے زیادہ چھ ماہ سے ایک سال تک کی سزا ہے اور یہ قابل ضمانت جرم کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے پولیس نوجوان کو رہا کرنے کی تیاری کر رہی تھی۔

                تاہم پولیس انچارج نے نوجوان کے والد سے کہا کہ وہ کسی مقامی شخص کو بطور ضمانتی لے کر آئیں جو اس بات کی ضمانت دے کہ ضرورت پڑنے پر نوجوان پولیس چوکی میں حاضر ہوگا۔

                والد جب ضمانت کے لیے کسی مقامی شخص کی تلاش میں گئے تو نوجوان پولیس چوکی سے نکل کر قریب واقع ایک ٹیلے پر چڑھ گیا اور وہاں سے پچھلی دیوار پھلانگ کر وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوگیا۔

                ایس ایس جی اہلکاروں نے نوجوان کی نقل و حرکت کا فوری طور پر پتہ لگا لیا اور اسے حراست میں لے لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران نوجوان نے بتایا کہ اسے خدشہ تھا کہ اس کا والد واپس نہیں آئے گا، اسی خوف کے باعث وہ پولیس چوکی سے نکل گیا تھا۔

                حکام کے مطابق نوجوان کے خلاف غیر قانونی داخلے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا، جس کے بعد اسے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

                یہ واقعہ اس لیے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ حکمران نیشنل کانفرنس کے رہنما طویل عرصے سے عمر عبداللہ اور ان کے والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی سکیورٹی میں مبینہ کوتاہی کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔ این سی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کا ریاست سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں درجہ کم کیے جانے کے بعد سے صورتحال مزید تشویشناک ہوئی ہے، جہاں امن و قانون کی ذمہ داری لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے پاس ہے۔

                نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ، جنہیں زیڈ پلس سکیورٹی حاصل ہے،۱۱ مارچ کو جموں میں ایک شادی کی تقریب کے دوران قاتلانہ حملے کی کوشش میں بال بال بچے تھے۔ جموں کے پرانی منڈی علاقے سے تعلق رکھنے والے۶۱ سالہ شخص نے لائسنس یافتہ ریوالور سے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، تاہم وہ ناکام رہا۔

۔۔۔۔۔

(ندائے مشرق ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

Next Post

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘
اہم ترین

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

2026-09-08
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے
اہم ترین

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

2026-09-08
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

کٹھوعہ :بین الریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-09-08
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

مشاہرے میں اضافہ :طبی انٹرنوںکی۴۸گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع

2026-09-08
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد  کے راستے واپس وطن بھیج دیا گیا

2026-09-08
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

2026-09-08
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
اہم ترین

۱۱ ہزار روپے رشوت لیتے لینڈ بروکر نے گرفتار:اے سی بی

2026-09-08
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.