سرینگر؍۲۳؍اکتوبر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج لوک بھون سرینگر میں انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس) کے۲۰۱۱ بیچ کے افسران کے ایک وفد سے ملاقات کی۔
یہ افسران اپنے وسطِ ملازمت تربیتی پروگرام کے تحت ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر جموں و کشمیر آئے ہوئے ہیں۔
ملاقات کے دوران دورے پر آئے افسران نے اپنے پیشہ ورانہ تجربات اور معلومات کا تبادلہ کیا اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی عالمی سطح پر موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس دوران تجارت، سیاحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔
بات چیت میں جموں و کشمیر کے ترقیاتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا، جس میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، کھیلوں کے فروغ اور بین الاقوامی تقریبات کے انعقاد کو آسان بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
وفد میں سرو جیت سودان، وِمرش آریان اور اویسا اقبال شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔(ڈی آئی پی آر)









