ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۱۱ ہزار روپے رشوت لیتے لینڈ بروکر نے گرفتار:اے سی بی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۷ستمبر

                اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے پیر کو سری نگر کے بٹہ مالو علاقے میں ریونیو ایکسٹریکٹ جاری کرنے کے عوض ایک پٹواری کی جانب سے مبینہ طور پر۱۱ ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے ایک لینڈ بروکر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

                اے سی بی کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ بیورو کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ حلقہ بٹ مالو، سری نگر کے پٹواری سلیم الطاف نے اپنے ساتھی عبد الحمید خان، جو لینڈ بروکر/دلال کے طور پر کام کرتا ہے، کے ذریعے شکایت کنندہ سے اس کے مکان سے متعلق ریونیو ایکسٹریکٹ جاری کرنے کے لیے غیر قانونی رقم کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ

’حکومت ہر علاقے کی ترقی کیلئے کوشاں‘

یکم جنوری۲۰۲۷سے فعال سم کے بغیر واٹس ایپ اور ٹیلی گرام نہیں چلیں گے؟

                ترجمان کے مطابق شکایت کنندہ نے اپنے والد کی جانب سے میوٹیشن کی تصدیق کے مقصد سے ریونیو ایکسٹریکٹ کے لیے آن لائن درخواست دی تھی۔ الزام ہے کہ پٹواری نے اپنے ساتھی کے ذریعے ابتدا میں۲۰ ہزار روپے کا مطالبہ کیا، جو بعد میں۱۶ ہزار روپے میں طے ہوا۔

                شکایت کنندہ نے مزید الزام لگایا کہ مذکورہ دلال نے پٹواری کی جانب سے پہلے ہی۵ ہزار روپے کی پہلی قسط وصول کرلی تھی، جبکہ ریونیو ایکسٹریکٹ جاری کرنے کے لیے پیر کو مزید۱۱ ہزار روپے کا مطالبہ کیا گیا۔

                اے سی بی ترجمان نے بتایا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد الزامات کی تصدیق کی گئی اور اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر متعلقہ  دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اے سی بی سری نگر میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔

                تحقیقات کے دوران اے سی بی سری نگر نے ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی۔ کارروائی کے دوران عبد الحمید خان کو۱۱ ہزار روپے کی مبینہ رشوت کا مطالبہ اور وصولی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ الزام ہے کہ وہ یہ رقم پٹواری سلیم الطاف کی جانب سے وصول کر رہا تھا۔

                ملزم دلال کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس کی ذاتی تلاشی کے دوران ٹریپ کی رقم۱۱ ہزار روپے کے علاوہ۲۵ہزار۱۲۵ روپے نقد، ادائیگی کی رسیدیں، متعلقہ ریونیو ایکسٹریکٹ اور محمد صدیق شیخ ولد غلام محمد شیخ سے متعلق ایک سیل ڈیڈ بھی برآمد ہوئی۔

                اے سی بی نے برآمد شدہ اشیا کو ضابطے کے مطابق اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ان کا جائزہ تحقیقات کے حصے کے طور پر لیا جا رہا ہے۔

                اے سی بی کے مطابق دلال عبد الحمید خان کے ذریعے رشوت کے مطالبے اور وصولی میں پٹواری سلیم الطاف کے ملوث ہونے کے الزام کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ معاملے میں تفتیش جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

Next Post

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’حکومت ہر علاقے کی ترقی کیلئے کوشاں‘
اہم ترین

’حکومت ہر علاقے کی ترقی کیلئے کوشاں‘

2026-10-24
یکم جنوری۲۰۲۷سے فعال سم کے بغیر واٹس ایپ اور ٹیلی گرام نہیں چلیں گے؟
اہم ترین

یکم جنوری۲۰۲۷سے فعال سم کے بغیر واٹس ایپ اور ٹیلی گرام نہیں چلیں گے؟

2026-10-24
’پاکستان نے کرگل جنگ میں اپنے ہلاک شدہ فوجیوں کی لاشیں لینے سے انکار کیا تھا ‘
اہم ترین

’پاکستان نے کرگل جنگ میں اپنے ہلاک شدہ فوجیوں کی لاشیں لینے سے انکار کیا تھا ‘

2026-10-24
ارو ناچل میں جھڑپیں :چین گشت کے طے شدہ طریقۂ کار سے منحرف
اہم ترین

ارو ناچل میں جھڑپیں :چین گشت کے طے شدہ طریقۂ کار سے منحرف

2026-10-24
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
اہم ترین

 ماہِ اکتوبر کے اختتام تک موسم میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں

2026-10-24
پاکستان:پی ایم ایل(این) کے رہنماؤں کا قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ
اہم ترین

لداخ میں لیہہ اور کرگل بلدیاتی  انتخابات۲۱ نومبر کو ہوں گے

2026-10-24
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

پلوامہ میں غیر قانونی کان کنی کے  خلاف کارروائی‘۲۳ڈمپر ضبط

2026-10-24
’منشیات فروشوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور‘
اہم ترین

ایل جی سنہا سے۲۰۱۱بیچ کے  آئی ایف ایس افسران کی ملاقات

2026-10-24
Next Post
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.