بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

چھوٹی چھوٹی خوشیوں پر خوشی !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-11-04
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بارش پر مقدمہ

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

 ایک بات تو ہے صاحب اور وہ یہ ہے کہ جب بڑی خوشیاں ناپید ہو جاتی ہیں… ان کا قحط پڑ جا تا ہے… یہ ہم ست روٹھ جاتی ہیں ‘ منہ پھیر لیتی ہیں تو… تو ایسے میں حضرت انسان چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے ہی خوش ہو تا ہے… انہیں پر اکتفا کرتا ہے‘ انہی سے دل کو تسلی دیتا ہے … انہی سے سمجھوتہ کر لیتا ہے… دل کو مجبور کر تا ہے کہ وہ ان چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو ہی اپنا مقدر سمجھ کر بڑی خوشیوں کی تمنا اور خواہش سے دستبردار ہو جائے ‘ سرنڈر کرے ۔ اپنے گورے گورے بانکے چھورے وزیرا علیٰ ‘ عمر عبداللہ بھی اب چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے ہی خوش ہو رہے ہیں یا خود کو خوش رکھ رہے ہیں… کہ …کہ ایک بات جو ان کی سمجھ میں آگئی ہے وہ یہ ہے کہ بڑی خوشیاں ان کے نصیب میں نہیں ہیں… بالکل بھی نہیں ہیں… وہ ان سے روٹھی ہی رہیں گی… اس لئے یہ جناب چھوٹی چھوٹی خوشیوں پر تالی بجا تے ہیں… جیسے دربار مو کی بحالی … آج پیر ۳نومبرکو جموں میں دربار کھل گیا اور…اور دربار کھلنے سے وزیر اعلیٰ کا چہرہ جس طرح کھِل اٹھا تھا … وہ اگر کسی بات کی چغلی کھا رہا تھا تو… تو اس ایک بات کی کہ … کہ وزیر اعلیٰ اس چھوٹی سی خوشی پر بہت خوش ہیں… اتنا خوش شاید یہ ریاستی درجے کی بحالی پر بھی نہیں ہو تے… لیکن… لیکن چونکہ انہوں نے من ہی من میں ‘ دل ہی دل میں یہ بات‘ یہ حقیقت تسلیم کر لی ہے کہ… کہ ریاستی درجی بحال نہیں ہو گا … بالکل بھی نہیں ہو گا… کم از کم ان کے دور اقتدار میں نہیں ہو گا … اس لئے انہیں یہ خوشی … بڑی خوشی ملنے سے رہی … انہیں یہ خوشی ملنے والی نہیں ہے… سو یہ جناب چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہورہے ہیں… دربار کی بحالی پر تالی بجا رہے ہیں ۔ نہیں صاحب اللہ میاں کی قسم! ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے اور … اور ہو گا بھی کیوں کہ اگر کوئی شخص خوش ہو… بھلے ہی خوشی کی کوئی بات نہ ہو تو صاحب میرا کیا جاتا ہے… اس میں برا ہی کیا ہے… کچھ بھی نہیں ہے… ہونے دیجئے … وزیر اعلیٰ کو خوش ہو نے دیجئے … ریاستی درجے کی بحالی پر نہ سہی دربار مو کی بحال پر ہی … لیکن انہیں خو ش ہونے دیجئے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چک دے انڈیا :خواتین کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت

Next Post

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، چرس بر آمد:پولیس

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، چرس بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.