منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

وعدے اور دعوے!                

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-01
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بیل آیا اور مار کے چلا بھی گیا !

جھوٹ بولے، کوا کاٹے

کبھی کبھی ہم سوچتے ہیں……. کیا آپ کو لگا کہ ہم سوچ نہیں سکتے ہیں؟ اجی، ایسا نہیں ہے۔ ہم سوچ سکتے ہیں اور اللہ میاں کی قسم، ہم سوچتے ہیں……. یہ سوچتے ہیں کہ……. کہ کیا ہوتا، جی ہاں، کیا ہوتا اگر یہ وعدے اور دعوے سچے ہوتے؟ اگر وعدے اور دعوے کرنے والے جھوٹے نہیں ہوتے؟ اگر ایسا نہیں ہوتا اور یہ سچ میں سچے ہوتے تو……. تو سوچئے، ہم کیا ہوتے؟ ہمارا کشمیر کیا ہوتا……. حقیقت میں جنت ہوتا۔ہاں، ہم بھی مانتے ہیں کہ کشمیر آج بھی جنت ہے، لیکن کسی مغل بادشاہ کی شاعری میں اور سیاحوں کے تاثرات میں ہے……. عملی طور پر نہیں، اور بالکل بھی نہیں۔سوچئے، پھر کشمیر میں کیا ہوتا؟ یا یہ کہ کشمیر میں کیا نہیں ہوتا……. یہاں ترقی ہوتی، یہاں خوشحالی ہوتی، لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں ہوتیں، انہیں بے روزگاری کا مسئلہ ہوتا اور نہ روزگار کی کوئی فکر۔ ٹریفک جام ہوتے اور نہ آلودگی کا کوئی مسئلہ ہوتا۔ کتوں، آوارہ کتوں کی اتنی مضبوط فوج ہوتی اور نہ ان کے کاٹ کھانے والوں کی فوج…….  متاثرین کی فوج ہوتی۔شہر میں گندگی کا کوئی مسئلہ ہوتا اور نہ جگہ جگہ پھول دانوں کے بجائے کوڑے دان ہوتے، جن میں کتے کمینے غوطہ زن رہتے……. ہسپتالوں میں ہزاروں مریضوں کے لیے ایک ڈاکٹر نہیں ہوتا……. یا ایک ہی ڈاکٹر نہیں ہوتا، اور نہ سینکڑوں میل بعد کوئی دوسرا شفاخانہ ہوتا۔رشوت ہمارے دفاتر سے ہی نہیں بلکہ ہماری زندگی سے بھی غائب ہو چکی ہوتی۔ ہر ایک کام سلیقے سے ہوتا……. سلیقہ لوگوں میں ہوتا اور ان پر حکومت کرنے والوں میں بھی۔لیکن کیا کیجیے گا کہ نہ دعوے سچے ہوتے ہیں اور نہ وعدے……. کہ وعدے اور دعوے کرنے والے جانتے ہیں……. پہلے دن سے جانتے ہوتے ہیں کہ ان کے وعدے اور ان کے دعوے ان کی ہی طرح جھوٹے ہیں۔لیکن……. لیکن پھر بھی ان کی زبان میں ایسا طلسم ہوتا ہے کہ لوگ اس طلسم میں آ ہی جاتے ہیں اور ان کے ان جھوٹے دعوؤں اور وعدوں کو سچا سمجھ کر ان پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اور ہاں، اعتبار بھی۔ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر کی ازسرنو ترتیب

Next Post

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بیل آیا اور مار کے چلا بھی گیا !

2026-08-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جھوٹ بولے، کوا کاٹے

2026-08-29
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ایک کان سے سنو، دوسرے سے…….؟

2026-08-28
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لگی ہوئی آگ کو بھجانا!

2026-08-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ماں، بیٹی میں تضاد؟

2026-08-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عمر کی جان بخش تو دیجئے !                

2026-08-25
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

شریف تو بڑے بد معاش ہیں !                

2026-08-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 خان صاحب کے اندھ بھکت                  

2026-08-22
Next Post
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.