بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

عمرعبداللہ‘میاں الطاف اور وہ!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-10-28
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بارش پر مقدمہ

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

سمجھتے ہیں اور سو فیصد سمجھتے ہیں … وہ جو وزیرا علیٰ سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں… یہ کہہ کر رہے ہیں کہ… کہ آغا روح اللہ اور میاں الطاف میں زمین اور آسمان کا فرق ہے… یقینا دونوں میں فرق ہے…عمر کا فرق اور شاید طرز عمل کا بھی اور شاید یہی بات وزیر اعلیٰ ہمیں سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں… اس لئے کررہے ہیں کیوں کہ جو اشوز روح اٹھا رہے ہیںانہی اشوز پر میاں الطاف بھی بات کررہے ہیں… یا بات کرنے لگے ہیں… لیکن عمر عبداللہ کو میاں صاحب سے کوئی اعتراض نہیں ہے… الٹا کہتے ہیں کہ انہوں نے جو کہا صحیح کہا کہ میرے والد صاحب بھی ایسا ہی کچھ کہتے ہیں … اور اس ناطے عمر صاحب ،میاں الطاف کو اپنے والد جیسا ہی سمجھتے ہیں… ایسی کوئی بات ‘ ایسی کوئی رعایت وزیر اعلیٰ صاحب ‘ روح اللہ کو دینے کیلئے تیار نہیں ہیں… بالکل بھی نہیں ہیں… کیوں نہیں ہیں‘اسی بات کو ہمیں سمجھنا چاہئے … یا سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ وہ کیا ہے کہ روح اللہ کو جو باتیں بند دروازوں کے پیچھے پارٹی کے سامنے رکھنی چاہئے تھیں وہ باتیں یہ جناب سڑکوں پر کررہے ہیں… میڈیا میں کررہے ہیں… ہر ایرے غیر نتھو خیرے سے کررہے ہیں اور… اور پہلے دن سے کررہے ہیں… لیکن ہاں روح اللہ صاحب جو بھی باتیں کررہے ہیں صحیح کررہے ہیں… لیکن سیانے لوگوں کاکہنا ہے کہ صحیح بات کو بھی اگر صحیح انداز میں ‘ صحیح ڈھنگ سے اور صحیح طریقے نہ کیا جائے تو… تو یہ بھی غلط ہی معلوم ہو تی ہے… اور شاید یہی غلطی روح اللہ صاحب کی ہے… اور شاید اسی لئے وزیر اعلیٰ نے میاں الطاف کو مشورہ دیا ہے کہ اگرا نہیں کچھ بھی کہنا ہو وہ بلا کسی جھجھک کے ان سے بند دروازے کے پیچھے کر سکتے ہیں تا کہ کوئی تیسرا یہ بات جان نہ لے… لیکن … لیکن صاحب یہاں ایک بات ہے… یقینا ہے اور وہ یہ کہ کیا انہوں نے یہ پیشکش … بند دروازے کے پیچھے بات کرنے کی پیشکش کبھی روح اللہ کو تھی … بند دروازے کے پیچھے بات کی پیشکش یا پھران پر دروازے …روز اول سے دروازے ہی بند کر دئے تھے… اسی طرح جس طرح روح اللہ نے پہلے دن سے ہی اپنی ہی پارٹی ‘ اپنی ہی حکومت اور قیادت کیخلاف کرنا شروع کر دی تھیں… سڑکوں اور چوراہوں پر ۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے ملک گیر ایس آئی آر شروع کریگا

Next Post

نیشنل کانفرنس :سب کچھ ٹھیک نہیں ہے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

نیشنل کانفرنس :سب کچھ ٹھیک نہیں ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.