بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی تقدیر بدل گئی: رجیجو

’۲۰۱۴ میں جو ترقی ہوئی وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہو ئی تھی ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-25
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
’وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں/۲۴؍اکتوبر:
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی’تقدیر‘ بدل گئی ہے، جس سے خطے میں امن و ترقی کی راہیں کھل گئی ہیں۔
رجیجو نے بہار میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ پورے ملک میں ’مودی لہر‘ ہے اور عوام کو یقین ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارت کا مستقبل محفوظ اور روشن ہے۔
مرکزی وزیر نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا’’میں نے خود محسوس کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی تقدیر بدل گئی ہے۔ آج جموں و کشمیر امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘‘۔
رجیجو نے کہا’’دنیا کشمیر کو دیکھنا چاہتی ہے … یہ ایک بے حد خوبصورت مقام ہے ‘ اور جب یہاں امن کے ساتھ ترقی بھی ہو تو اس کی خوبصورتی اور نکھر کر سامنے آتی ہے‘‘۔
مرکزی وزیرو کٹرہ میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جہاں وزیر اعظم کی زیر صدارت ملک گیر پروگرام کے تحت نوجوانوں میں سرکاری ملازمتوں کے تقرری نامے تقسیم کیے گئے۔
ان کاکہنا تھا’’میں برسوں سے کشمیر آتا رہا ہوں لیکن جو ترقی ۲۰۱۴ کے بعد جموں و کشمیر میں شروع ہوئی، وہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی‘‘۔
پارلیمانی امور کے وزیر نے کہا کہ آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی سے قبل آئینِ ہند کی کئی دفعات اور ریزرویشن پالیسیز جموں و کشمیر میں لاگو نہیں تھیں۔انہوں نے کہا’’بہت سے مرکزی منصوبے عوام تک نہیں پہنچ پاتے تھے، لیکن آرٹیکل ۳۷۰ کے خاتمے کے بعد بہت کام ہوئے ہیں‘‘۔
رجیجو نے مزید بتایا کہ بطور وزیرِ کھیل و قانون انہوں نے مختلف مقامات پر کھیلوں کے اسٹیڈیم، ملٹی اسپورٹس سینٹرز، تربیتی مراکز اور عدالتی عمارتوں کے منصوبے شروع کیے۔
بہار کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے رجیجو نے کہا’’آج وزیر اعظم اپنی انتخابی مہم کا آغاز بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارت رتن کرپوری ٹھاکر جی کے جائے پیدائش چھپرا سے کر رہے ہیں۔یہ ایک مضبوط پیغام ہے۔ پورا بہار جانتا ہے کہ صرف مودی جی کی قیادت میں ہی بہار نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔ کوئی بھی ’جنگل راج‘ کی واپسی نہیں چاہتا‘‘۔
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کو انڈیا بلاک کی طرف سے بہار کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار بنائے جانے پر رجیجو نے کہا’’صرف کسی کا نام لینا کافی نہیں۔ عوامی مقبولیت ہی اصل پیمانہ ہے۔یہ جمہوریت ہے، عوام سب سے بالاتر ہیں، اور آج پورے ملک میں مودی جی کی لہر ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ بھارت کا مستقبل ان کی قیادت میں محفوظ اور روشن ہے‘‘۔
نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ کے جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے کے مطالبے پر رجیجو نے کہا کہ وہ اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے ۵۱ہزار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں ملنے پر مبارکباد دی۔ ’’میں تمام نوجوانوں کو دل سے مبارکباد دیتا ہوں جنہیں مختلف سرکاری محکموں میں تقرری نامے دیے گئے ہیں۔ جب کسی کو نوکری ملتی ہے تو خوشی صرف اس شخص کی نہیں بلکہ پورے خاندان اور سماج کی ہوتی ہے‘‘۔
مرکزی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری ملازمت کو ملک کی خدمت کا موقع سمجھیں۔
رجیجو نے کہا’’آج جو ۵۱ ہزار تقرری نامے دیے گئے ہیں، وہ سرکاری نوکریاں ہیں … یعنی ملک کی خدمت کا موقع۔ میں نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس کو صرف ایک نوکری نہ سمجھیں بلکہ ملک کی خدمت کی ذمہ داری کے طور پر دیکھیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردی کا شکار اور دہشت گردوں کو ایک ترازو میں نہیں تولا جا سکتا:جے شنکر

Next Post

سجاد لون نے راجیہ سبھا کے نتائج کو ‘فکسڈ میچ’ قرار دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
سجاد لون کے فیصلے سے بی جے پی کے ست شرمہ کو فائدہ؟

سجاد لون نے راجیہ سبھا کے نتائج کو ‘فکسڈ میچ’ قرار دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.