جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کی تحقیقات کی درخواست خارج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-14
in قومی خبریں
A A
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی، 13 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے روز اس مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا جس میں کسی سابق جج کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے ذریعہ بنگلور سنٹرل کے مہادیو پورہ اسمبلی حلقہ اور ملک بھر کے دیگر متاثرہ حلقوں میں بڑے پیمانے پر ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔
جسٹس سوریہ کانت اور جائمالیہ باغچی کی بنچ نے ایڈوکیٹ روہت پانڈے کی طرف سے دائر عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ "ہم مفاد عامہ میں دائر کی جانے والی اس رٹ پٹیشن پر غور کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔”
تاہم، عدالت عظمیٰ نے کانگریس کے رکن درخواست گزار کو الیکشن کمیشن کے سامنے معاملہ اٹھانے کی اجازت دی۔
بنچ نے کہا کہ ”اگر وہ مناسب سمجھے تو وہ اس معاملے کو الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھا سکتا ہے ”۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی لیکن اس پر غور نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی۔
عرضی گزار نے 7 اگست 2025 کو پریس کانفرنس میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا حوالہ دیا۔
مفاد عامہ کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ یہاں جو چیز داؤ پر لگی ہے وہ کسی ایک انتخابی مقابلے کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ ووٹر لسٹ کا اعتبار ہے ، جس پر پورا جمہوری عمل منحصر ہے ۔ پٹیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے ، "جب ووٹر لسٹ خامی اور دھوکہ دہی سے داغدار ہوتی ہیں، تو ووٹ ڈالنے کا حق اب تمام شہریوں کے لیے یکساں طور پر قابل رسائی نہیں رہ جاتا ہے ۔ یہ ہر بالغ فرد کی یکساں رائے دہی کے آئینی وعدے کو کمزور کرتا ہے ۔”
درخواست میں الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی کہ وہ ووٹر لسٹوں میں مزید ترمیم یا حتمی شکل نہ دے جب تک کہ عدالت کی ہدایات پر عمل نہیں کیا جائے اور ووٹر لسٹوں کا آزادانہ جائزہ مکمل نہیں ہو جائے ۔ درخواست میں عدالت عظمی سے یہ بھی استدعا کی گئی تھی کہ وہ ووٹر لسٹوں کی تیاری اور اشاعت میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے لیے پابند گائیڈ لائنز مرتب کرے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کناڈا کے وزیر خارجہ کی مودی سے ملاقات، ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی نئی جہتوں پر تبادلہ خیال

Next Post

راجیہ سبھا الیکشن:این سی اور کانگریس میں دراڑ؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

راجیہ سبھا الیکشن:این سی اور کانگریس میں دراڑ؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.