جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’راجیہ سبھا الیکشن سے سیاسی وفاداریاں عیاں ہو جائیں گی ‘

ڈاکٹر فاروق عبداللہ خود یہ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے :وزیرا علیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-14
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
’سیلاب متاثرین اور زمین سے محروم خاندانوں کو پانچ مرلے زمین فراہم کی جائیگی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۱۳؍اکتوبر
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ کانگریس کے الیکشن نہ لڑنے کے فیصلے کے بعد نیشنل کانفرنس چوتھی راجیہ سبھا نشست پر بھی اپنا امیدوار میدان میں اتارے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ الیکشن اس بات کا امتحان ہوگا کہ کون بی جے پی کے ساتھ ہے اور کون اس کے مخالف۔
سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا:’’ہم نے اتحاد کے احترام میں کانگریس کو ایک سیٹ دی تھی، لیکن چونکہ انہوں نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، لہذا اب ہم چوتھی نشست پر بھی اپنا امیدوار کھڑا کریں گے ‘‘۔
عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ راجیہ سبھا انتخابات سے یہ واضح ہو جائے گا کہ کون واقعی سیکولر نظریے کے ساتھ ہے اور کون بی جے پی کے نظریے سے ہم آہنگ۔
ان کے مطابق بی جے پی کے پاس صرف ۲۸ممبران اسمبلی ہیں، جب کہ جیت کے لیے انہیں۳۲ووٹ درکار ہیں۔ کوئی بھی ایم ایل اے اگر الیکشن میں حصہ نہیں لیتا تو وہ سیدھے طور پر بی جے پی کی مدد کر رہا ہے ۔
بی جے پی کے تین نشستیں جیتنے کے دعوے پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی صرف کراس ووٹنگ اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے ہی جیت حاصل کر سکتی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کو جیتنے کیلئے ووٹوں کی ضرورت ہے ، لیکن ان کے پاس صرف۲۸؍ارکان ہیں۔ اگر وہ تین سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کر رہے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ وہ روپیوں اور ایجنسیوں کی طاقت پر انحصار کر رہے ہیں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر بی جے پی دباؤ، دھمکی اور خرید و فروخت کے ذریعے الیکشن جیتنا چاہتی ہے ، تو وہ دراصل اُن الزامات کو درست ثابت کر رہی ہے جو دوسری ریاستوں میں ان کے خلاف لگائے جا رہے ہیں۔
فاروق عبداللہ کو راجیہ سبھا انتخابات کیلئے نامزد نہ کرنے کے حوالے سے جب وزیر اعلیٰ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے صاف الفاظ میں کہا’’کس کی مجال ہے کہ وہ فاروق صاحب کو الیکشن لڑنے سے روکیں؟ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے خود فیصلہ کیا ہے کہ وہ امیدوار کے طور پر میدان میں نہیں آئیں گے ۔ وہ نیشنل کانفرنس کے سرپرست ہیں اور ان کا رول ہمارے لیے ہمیشہ رہنمائی کا ذریعہ رہے گا‘‘۔
بڈگام سے ممکنہ امیدوار کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ابھی اس معاملے پر مشاورت جاری ہے اور حتمی فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر انتخاب سیاسی جماعتوں کے لیے ایک امتحان ہوتا ہے ، اور نیشنل کانفرنس اس امتحان کا سامنا پوری قوت اور اتحاد کے ساتھ کرے گی۔
عمرعبداللہ نے آخر میں کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیں گی تو اس کا فائدہ صرف اور صرف بی جے پی کو پہنچے گا۔’’ہماری ترجیح یہ ہے کہ الیکشن صاف، شفاف اور اصولوں پر مبنی ہو۔ مگر اگر بی جے پی پیسے ، دباؤ یا سازشوں سے جیتنا چاہتی ہے تو عوام سب دیکھ رہی ہے ۔
(یو این آئی)‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجیہ سبھا انتخابات: این سی کے ۴؍ امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے

Next Post

جموں،سرینگر قومی شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی دو طرفہ آمدورفت بحال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
سرینگر جموں قومی شاہراہ کی بندش نے ضروری اشیاء عوام کی پہنچ سے دور کر دیں

جموں،سرینگر قومی شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی دو طرفہ آمدورفت بحال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.