بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جماعتِ اسلامی اور حریت سے وابستہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-14
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
بیٹے نے پیسوں کیلئے دوست کی مدد سے ماں کا قتل کیا:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر/۱۳؍اکتوبر
پولیس نے آج سرینگر میں متعدد مقامات پر مربوط تلاشی کارروائیاں انجام دیں جو ان افراد سے منسلک بتائی جا رہی ہیں جن کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم جماعتِ اسلامی (جے ای آئی) اور حریت کانفرنس سے ہے۔ یہ کارروائیاں ان تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔
تلاشی کارروائیوں میں ان گھروں کو بھی شامل کیا گیا جن میں سابق علیحدگی پسند رہنما اشرف سہری کے گھر کی تلاشی بھی شامل تھی۔ اشرف سہری۲۰۲۱ میں حراست کے دوران انتقال کر گئے تھے۔
پولیس کے مطابق تلاشی کارروائیاں متعدد افراد کی رہائش گاہوں پر کی گئیں، جن میں مشتاق احمد بھٹ عرف گوگہ صاحب عرف مشتاق الاسلام (کاشی محلہ، بٹہ مالو)، اشرف سہری (باغات)، معراج الدین کلوال عرف راج کلوال (ریناواری کلوال محلہ، حال مقیم ہمزہ کالونی کنیہامہ، جو اس وقت این آئی اے کی حراست میں ہیں) اور ضمیر احمد شیخ (گلشن نگر، نوگام) شامل ہیں۔
پولیس بیان میں کہا گیا، ’’یہ کارروائیاں مکمل طور پر قانونی تقاضوں کے مطابق انجام دی گئیں۔ دورانِ تلاشی مختلف مواد، بشمول لٹریچر اور تصاویر، جو مبینہ طور پر کالعدم علیحدگی پسند تنظیموں سے منسلک تھیں، ضبط کی گئیں۔ یہ اقدامات وادی میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کی وسیع تر مہم کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ان کے معاون ڈھانچوں اور نیٹ ورکس کو ختم کرنا ہے۔‘‘
سرینگر پولیس نے امن و عامہ برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی یا ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد اور گروہوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اونتی پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گاڑی ضبط:پولیس

Next Post

ہائی کورٹ کا۲۵کتابوں پر پابندی کی درخواستوں پر نوٹس جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار

ہائی کورٹ کا۲۵کتابوں پر پابندی کی درخواستوں پر نوٹس جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.