جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ابھی فیصلہ نہیں کیا ہم کس نشست پر الیکشن لڑیں گے:کانگریس

چودھری رمضان ‘سجاد کچلو اور شمی اوبرائے این سی کے راجیہ سبھا امیدوار نامزد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-11
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
ابھی فیصلہ نہیں کیا ہم کس نشست پر الیکشن لڑیں گے:کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۱۰؍اکتوبر
کانگریس قیادت نے جمعہ کو کہا کہ یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے کہ پارٹی تین محفوظ نشستوں میں سے کسی پر انتخاب لڑے گی یا کسی سخت مقابلے والی نشست پر۔
پارٹی کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق، نیشنل کانفرنس اور کانگریس دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان بات چیت جاری ہے اور اب تک اس بات کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے کہ کانگریس کا امیدوار کس نشست سے الیکشن لڑے گا۔
ذرائع نے بتایا’’یہ ابھی طے نہیں ہوا کہ پارٹی کس نشست پر امیدوار کھڑا کرے گی‘‘،مزید یہ کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے چند روز قبل نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے اس معاملے پر بات چیت کی تھی۔
مذاکرات کے دوران، این سی قیادت نے کانگریس کے لیے ایک نشست چھوڑنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ اس وقت جموں و کشمیر اسمبلی میں کانگریس کے چھ ارکان ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پارٹی کے رکنِ پارلیمان سید نصیر حسین، جو جنرل سیکرٹری اور جموں و کشمیر کے انچارج ہیں، اس معاملے پر این سی قیادت کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں۔
یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ دہلی میں موجود وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی سینئر کانگریس رہنماؤں سے ملاقات ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق، حکمران اتحاد کو چار میں سے تین نشستوں پر باآسانی کامیابی حاصل ہونے کی توقع ہے، جب کہ چوتھی نشست پر بی جے پی کو ۲۸ ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے، مقابلے میں اتحاد کے پاس۲۴ ووٹ ہیں۔
قبل ازیں، این سی نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا۔ چودھری محمد رمضان، سجاد کچلو اور شمی اوبرائے کو پارٹی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کرتے ہوئے این سی جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ پارٹی نے تین امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ہے اور چوتھی نشست کے سلسلے میں کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا’’ہم نے ایک نشست کھلی رکھی ہے اور اس پر کانگریس کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے‘‘۔
این سی رہنماؤں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کانگریس کیلئے تین محفوظ نشستوں میں سے کوئی چھوڑنا چاہتے ہیں یا بی جے پی کے حق میں جھکی ہوئی کسی مقابلے کی نشست دینے پر غور کر رہے ہیں۔ندائے مشرق خبر

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی ڈی پی کی اسمبلی سیشن محدود کرنے پر عمر حکومت کی تنقید

Next Post

’دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
’دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے ‘

’دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.