بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وزیر اعظم مودی کا حماس ،اسرائیل امن معاہدے کا خیر مقدم

نتن یاہو کی مضبوط قیادت کو سراہا ‘ صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-10
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
وزیر اعظم مودی کا حماس ،اسرائیل امن معاہدے کا خیر مقدم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

سرینگر/۹؍اکتوبر
وزیر اعظم‘نریندر مودی نے آج امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے پہلے دور کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی’مضبوط قیادت ‘کا مظہر قرار دیا ۔
مودی نے ایکس پر لکھا’’ہم صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے پہلے دورکی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ وزیر اعظم نتن یاہو کی مضبوط قیادت کا مظہر بھی ہے ‘‘۔
وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے عوام کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد رسانی سے راحت ملے گی اور دیر پا امن کی راہ ہموار ہو گی۔
اس دوران وزیرِ اعظم مودی نے آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غزہ امن منصوبے کی کامیابی پر مبارکباد دی، جو امریکی رہنما کی جانب سے جنگ ختم کرنے کیلئے ایک اہم قدم قرار دیا گیا ہے، جس میں سینکڑوں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایکس پرایک اور پیغام میں انہوں نے کہا’’ وزیرِ اعظم مودی نے یہ بھی اعلان کیا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ بھارت،امریکہ تجارتی مذاکرات پر تبادلہ ٔ خیال کیا اور آئندہ چند ہفتوں میں مزید سرگرمیوں کے اشارے دیے۔
وزیرِ اعظم نے کہا’’میں نے اپنے دوست صدر ٹرمپ سے بات کی اور تاریخی غزہ امن منصوبے کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ تجارتی مذاکرات میں حاصل پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ آنے والے ہفتوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔‘‘
ان کا یہ بیان صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے فوراً بعد آیا جس کے مطابق غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل ،غزہ امن معاہدے کے پہلے دور کے لیے رضامند ہو گئے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے مطابق اس معاہدے میں غزہ میں جنگ بندی، حماس کے ذریعے یرغمال بنائے اسرائیلیوں کی رہائی اور اسرائیل کی قید میں موجود فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے ۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے غزہ سمجھوتے سے متعلق’تاریخی جیت‘کی تصدیق کی اورکہا کہ سمجھوتے کے بارے میں صدر ٹرمپ اورنتن یاہو نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔
حماس نے بھی سمجھوتے سے متعلق اپنی رضامندی کی تصدیق کی جس میں غزہ میں جنگ بندی،اسرائیلی فوج کا انخلاء اور قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی شامل ہے ۔
سمجھوتے کے مطابق حماس زندہ بچے۲۰ یرغمالیوں اور ہلاک شدگان کی باقیات اسرائیل کے حوالے کرے گا جبکہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں اور۷؍اکتوبر۲۰۲۳ کے بعد حملوں میں گرفتار شدہ غزہ کے باشندوں کو رہا کرے گا۔
(ندائے مشرق ڈیسک )

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی ڈی پی اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:صادق

Next Post

’جموں کشمیر میں دہشت گرد نیٹ ورک تقریباً تباہ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمرعبداللہ کابیبہ میں توسیع اور رد و بدل آج

2026-10-27
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

دنیا کے صرف۳ فیصد گلیشیئرز عالمی برفانی نقصان کے نصف سے زیادہ کے ذمہ دار: تحقیق

2026-10-27
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

’کشمیر میراتھن نے یو ٹی کے عالمی کھیلوں کے تشخص کو مضبوط بنایا‘

2026-10-27
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
اہم ترین

یومِ الحاق پر بی جے پی کا جشن‘پی ڈی پی کا وعدوں اور حقوق کی بحالی پر زور

2026-10-27
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
اہم ترین

شوپیاں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے‘ سردی میں اضافہ

2026-10-27
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

وزیر اعظم کے والد سے متعلق  کھڑگے کے بیان پر جموں  میں بی جے پی کا احتجاج

2026-10-27
پلوامہ میں دہشت گردی مخالف پولیس کارروائیاں جاری
اہم ترین

کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کی  اطلاع کے بعد تلاشی مہم شروع

2026-10-27
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

راجوری میں سڑک حادثے میں۱۶مسافر زخمی

2026-10-27
Next Post
’جموں کشمیر میں دہشت گرد نیٹ ورک تقریباً تباہ‘

’جموں کشمیر میں دہشت گرد نیٹ ورک تقریباً تباہ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.