جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

قانون ساز اسمبلی کا۹روزہ اجلاس۲۳؍اکتوبر سے شروع ہوگا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-10
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۹؍اکتوبر
جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس۲۳؍اکتوبر سے سرینگر میں شروع ہوگا، جو۳۱؍اکتوبر تک جاری رہے گا۔
اسپیکر عبدالرحیم راتھر کی جانب سے جاری کردہ عارضی کیلنڈر کے مطابق یہ سیشن نو دنوں پر محیط ہوگا، جس میں مجموعی طور پر چھ ورکنگ دن کی کارروائیاں منعقد ہوں گی۔
اطلاعات کے مطابق، اجلاس کا آغاز ۲۳؍اکتوبر کو مرحوم اراکین کے لیے تعزیتی قراردادوں کے ساتھ کیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔
کیلنڈر کے مطابق۲۴؍اکتوبر کو راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے انتخابات کی وجہ سے اسمبلی کی کارروائی ملتوی رہے گی، جبکہ۲۵؍اکتوبر کو غیر نشست یوم قرار دیا گیا ہے ۔ ۲۶؍اکتوبر اتوار ہونے کی وجہ سے بھی کارروائی نہیں ہوگی۔
سرکاری کام ۲۷‘۳۰؍اوت۳۱؍اکتوبر کو شروع ہوں گے ، جبکہ ۲۸؍ اور۲۹؍ اکتوبر کو بالترتیب نجی اراکین کے بلوں اور قراردادوں کے لیے شیڈول کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس کے دوران ریاستی درجہ کی بحالی، زمین سے متعلق نئے قوانین، روزگار پالیسی اور جموں و کشمیر کی ترقیاتی اسکیموں سے متعلق کئی اہم معاملات پر بحث متوقع ہے ۔
قانون ساز اسمبلی کا یہ پہلا مکمل موسم خزاں کا اجلاس ایسے وقت منعقد ہو رہا ہے جب حالیہ مہینوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان ریاستی درجہ کی بحالی اور مقامی قوانین پر شدید بحث جاری ہے ۔
توقع ہے کہ اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتیں حکومت سے عوامی مفادات، روزگار اور زمین پالیسی سے متعلق سخت سوالات اٹھائیں گی۔
سرکاری ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران کچھ اہم بل بھی متعارف کرائے جا سکتے ہیں، جن میں بنیادی ڈھانچے ، پنچایتی راج اصلاحات اور اقتصادی ترقی سے متعلق ترامیم شامل ہوں گی۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوکرناگ کے جنگلات سے لاپتہ فوجیوں میں سے ایک کی لاش بر آمد

Next Post

’این سی حکومت اپنی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
’این سی حکومت اپنی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے ‘

’این سی حکومت اپنی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.