اتوار, نومبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’ رینج آفیسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-01
in مقامی خبریں
A A
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

منفی ۰ء۹ڈھؤگری سینٹی گریڈ: شوپیاں میں سرد ترین رات

روح اللہ کا سرینگر کی پارلیمانی نشست سے استعفیٰ منظور

سرینگر//
اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی ) نے رینج آفیسر اور فاریسٹ گارڈ کوکر ناگ کو دس ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن بیورو کو تحریری طورپر شکایت موصول ہوئی کہ رینج آفیسر کوکر ناگ سہیل یونس شکار ی نے فاریسٹ گارڈ غلام محمد کے ذریعے شکایت کنندہ سے رہائشی مکان کی تعمیر کیلئے لکڑی (کائرو) کے حصول کی خاطر ۲۲ہزار روپے رشوت کا تقاضہ کر رہا ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے دس ہزار روپے کا انتظام کیا اور اس سلسلے میں اینٹی کرپشن بیورو سے قانونی کارروائی کے لئے بھی رجوع کیا۔
اُن کے مطابق شکایت موصول ہوتے ہی اینٹی کرپشن بیورو نے رینج آفیسر اور فاریسٹ گارڈ کوکر ناگ کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۲/۱۰کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
اے سی بی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رشوت خور رینج آفیسر اور فاریسٹ گارڈ کو پکڑنے کی خاطر اینٹی کرپشن بیورو نے ایک جال بچھایا جس دوران فاریسٹ گارڈ غلام محمد نائیکو کو شکایت کنندہ سے دس ہزار روپے کی رشو ت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
ترجمان کے مطابق آزاد گواہوں کی موجودگی میں فاریسٹ گارڈ کے قبضے سے رشوت کی رقم برآمد کرکے ضبط کی گئی۔انہوں نے کہاکہ رینج آفیسر کوکر ناگ سہیل یونس شکاری کو بھی بعد میں گرفتار کیا گیا۔
اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور: غیر قانونی معدنیات نکالنے والوں کے خلاف کارروائی‘۱۲ ٹریکٹر ضبط کر لیے

Next Post

پولیس کا سرینگر اورسوپور میں پانچ ہائبرڈ جنگجوؤں کی گرفتاری کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز
اہم ترین

منفی ۰ء۹ڈھؤگری سینٹی گریڈ: شوپیاں میں سرد ترین رات

2026-11-08
نیشنل کانفرنس کو اب میری ضرورت نہیں رہی:روح اللہ
اہم ترین

روح اللہ کا سرینگر کی پارلیمانی نشست سے استعفیٰ منظور

2026-11-07
دہشت گردی کیس میںملزم کو چار سال چار ماہ قید کی سزا
اہم ترین

’پولیس آپ کے ساتھ ہے‘  منشیات اور سائبر جرائم کیخلاف نوجوانوں سے تعاون کی اپیل

2026-11-06
اہم ترین

لداخ یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی پانچ نشستوں پر کامیابی

2026-11-04
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیراتِ عامہ میں ۱۷ امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم کئے

2026-11-04
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

اننت ناگ میں مسجد پر پتھراؤ کے الزام میں چار افراد حراست میں

2026-11-02
عمر عبداللہ نے صحافی  نِدھی رازدان سے شادی کرلی
اہم ترین

عمر عبداللہ نے صحافی نِدھی رازدان سے شادی کرلی

2026-10-31
۴نومبر کو این سی کے بارے   میں سب کچھ ظاہر کروں گا :گل
اہم ترین

۴نومبر کو این سی کے بارے  میں سب کچھ ظاہر کروں گا :گل

2026-10-31
Next Post
پولیس کا سرینگر اورسوپور میں پانچ ہائبرڈ جنگجوؤں کی گرفتاری کا دعویٰ

پولیس کا سرینگر اورسوپور میں پانچ ہائبرڈ جنگجوؤں کی گرفتاری کا دعویٰ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.