نئی دہلی؍ ۶ نومبر
سری نگر لوک سبھا حلقے کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کا استعفیٰ لوک سبھا اسپیکر نے باضابطہ طور پر منظور کرلیا ہے، جس کے ساتھ ہی ۳ نومبر ۲۰۲۶ سے ان کی رکنیت ختم ہوگئی ہے۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن، جو ۵ نومبر ۲۰۲۶ کو گزٹ آف انڈیا میں شائع ہوا، کے مطابق جموں و کشمیر کے سری نگر پارلیمانی حلقے سے منتخب رکن آغا سید روح اللہ مہدی نے لوک سبھا کی اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
نوٹیفکیشن نمبر ایس او ۶۰۶۷ (ای) میں واضح کیا گیا ہے کہ لوک سبھا اسپیکر نے ان کا استعفیٰ ۳ نومبر ۲۰۲۶ سے منظور کرلیا ہے۔
یہ سرکاری نوٹیفکیشن نئی دہلی سے لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس پر سکریٹری جنرل اُتپل کمار سنگھ کے دستخط موجود ہیں۔
استعفیٰ منظور ہونے کے بعد سری نگر کی پارلیمانی نشست باضابطہ طور پر خالی ہوگئی ہے، جس کے بعد آئینی اور انتخابی ضابطوں کے تحت آئندہ کارروائی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
یہ پیش رفت جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتی ہے، خصوصاً سری نگر کے پارلیمانی حلقے کے حوالے سے اس کے سیاسی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کی اشاعت کے بعد آغا روح اللہ کے استعفے اور اس کے مؤثر ہونے کی تاریخ کے حوالے سے تمام رسمی اور قانونی ابہام بھی ختم ہوگیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )









