بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پولیس کا سرینگر اورسوپور میں پانچ ہائبرڈ جنگجوؤں کی گرفتاری کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-01
in مقامی خبریں
A A
پولیس کا سرینگر اورسوپور میں پانچ ہائبرڈ جنگجوؤں کی گرفتاری کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے سرینگر میں دو اور سوپور میں تین ہائبرڈ جنگجوؤں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرینگر ضلع میں جنگجوؤں کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پورے شہر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز۵۰آر آر اور پولیس نے صنعت نگر رنگریٹھ چوک میں ناکہ لگایا جس دوران ایک ہائبرڈ جنگجو کو دھر دبوچ کر اُس کے قبضے سے ایک پستول اور کچھ راونڈ برآمد کئے گئے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار جنگجو کی نشاندہی پر سیکورٹی فورسز نے پانپور میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران اُس کے ساتھی کی بھی گرفتاری عمل میں لاکر اُس کے قبضے سے مزید تین پستول اور گولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
ترجمان نے کہاکہ گرفتارہائبرڈ جنگجووں کی شناخت نوید شفیع وانی ولد محمد شفیع وانی ساکن شار شالی کھریو پانپور اور فیضان رشید تیلی ولد عبدالرشید تیلی ساکن کدلہ بل پانپور کے بطور ہوئی ہے اور دونوں لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہے ۔
اُن کے مطابق دونوں کے قبضے سے چار پستول ، چھ پستول میگزین، گیارہ پستول گولیوں کے راونڈ، ایک گرینیڈ،۱۶سٹکی بم ، وائر اور آٹھ ڈٹونیٹر برآمد کئے گئے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس سلسلے میں تھانہ صدر میں ایف آئی آر زیر نمبر ۷۱کے تحت کسی درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ دونوں سرگرم جنگجوؤں کو منطقی مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اُن تک اسلحہ وگولہ بارود پہنچانے کے کام پر مامور تھے ۔
اس دوران پولیس نے جمعرات کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں لشکر طیبہ تنظیم کے تین ہائبرڈ جنگجوؤںکو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان راشد مشتاق گنائی ولد مشتاق احمد گنائی ساکن امرگڑھ، عامر شفقت میر ولد محمد شفیع میر ساکن امر گڑھ اور طاہر نثار شیخ ولد نثار احمد شیخ ساکنہ باغ رحمت سوپور کو تکیہ بل کرانکشون میں روکا گیا۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ دھرنمبل سے تکیہ بل کی طرف آنے والے تینوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورسز نے انہیں ’حکمت سے‘ پکڑ لیا۔ پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے دو پستول، دو میگزین‘۱۰ پستول کے راؤنڈ، ایک ہینڈ گرنیڈ، ایک اے کے۴۷ رائفل برآمد ہوئی۔
پولیس ترجمان کاکہنا ہے’’ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ گرفتار افراد لشکر طیبہ کے غیر زمرہ کے دہشت گرد ہیں، جو سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ اس کے مطابق متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ترزو میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ رینج آفیسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ‘

Next Post

کشتواڑ میں ریچھ کے حملے میں۱۴سالہ لڑکا زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
جنگلی جانور نے تین دنوں میں تین لوگوں کو لقمہ بنا لیا

کشتواڑ میں ریچھ کے حملے میں۱۴سالہ لڑکا زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.